
چیف انجنیئرساؤتھ انجینئر محمد یاسین کو ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا واٹر ریسورسز ریگولیٹری اتھارٹی کے عہدے کا اضافی چارج تفویض
چیف انجنیئرساؤتھ انجینئر محمد یاسین کو ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا واٹر ریسورسز ریگولیٹری اتھارٹی کے عہدے کا اضافی چارج تفویض
ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم عبداللہ بحیثیت ڈائریکٹر خیبرپختونخوا پرائیویٹ سکول ریگولیٹری اتھارٹی تعینات
پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) محکمہ آبپاشی کے چیف انجینئر (بی ایس -20) ناصر غفور خان کی ریٹائرمنٹ پر حکومت خیبرپختونخوا نے چیف انجنیئرساؤتھ (بی ایس -20) انجینئر محمد یاسین کو ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا واٹر ریسورسز ریگولیٹری اتھارٹی کے عہدے کا اضافی چارج تفویض کردیا ہے، دریں اثناء ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم عبداللہ (پی ایم ایس- بی ایس -19) کو تبدیل کرکے فوری طور پر بحیثیت ڈائریکٹر خیبرپختونخوا پرائیویٹ سکول ریگولیٹری اتھارٹی تعینات کردیا گیا ہے ان امور کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ دو الگ الگ اعلامیوں میں کیا گیا۔