Chitral Times

Sep 22, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

عید کے موقع پر اضافی کرایہ لینے والے ٹرانسپورٹروں کےخلاف ضلعی انتظامیہ لوئر چترال کی کارروائی

شیئر کریں:

عید کے موقع پر اضافی کرایہ لینے والے ٹرانسپورٹروں کےخلاف ضلعی انتظامیہ لوئر چترال کی کارروائی

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) عید الاضحیٰ کے موقع پر دیگر اضلاع سے چترال آنے والی گاڑیوں میں زائد کرایہ وصول کرنے، (اوور لوڈنگ) اور غیر محتاط ڈرائیونگ پر عوام الناس کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد علی کے احکامات کی روشنی میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرز /ٹریفک مجسٹریٹ عدنان حیدر ملوکی نے صبح 5 بجے سے دوپہر تک چترال لیویز, ٹریفک پولیس اور چترال پولیس کے ہمراہ بکر آباد کے مقام پر ناکہ بندی کرتے ہوئے دیگر اضلاع سے چترال آنے والی ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں زائد کرایہ، اوور لوڈنگ، روٹ پرمٹ، فٹنس سرٹیفکیٹ، تیز رفتاری اور غیر محتاط ڈرائیونگ کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف بھر پور کارروائی کی۔

اس موقع پر خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروں سے اضافی لیا ہوا کرایہ مسافروں کو واپس کر دیا گیا۔ اور متعدد ڈرائیوروں پر بھاری جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ ٹریفک مجسٹریٹ نے ڈرائیوروں کو سختی سے ہدایات جاری کیں کہ وہ سرکاری کرایہ نامہ کے مطابق مسافروں سے کرایہ وصول کریں۔ عید کے موقع پر اضافی کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹ مالکان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے عوام الناس سے گزارش کی کہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔ اور اضافی کرایہ وصول کرنے والے ڈرائیورز کی نشاندہی کریں۔ اپ کی شکایات پر فوری قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

chitraltimes district administration action against transporter for high fare chitral lower baker abad post chitraltimes district administration action against transporter for high fare


شیئر کریں: