Chitral Times

Sep 29, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

متاثریں ریشن کے مکانات اورزرعی زمینات دریائے یارخون سے بچانے کے لئےبروقت حفاظتی بند تعمیر کرنے پر اکاہ کے ذمہ داروں کا شکریہ ۔۔ عمائدین ریشن 

شیئر کریں:

متاثریں ریشن کے مکانات اورزرعی زمینات دریائے یارخون سے بچانے کے لئےبروقت حفاظتی بند تعمیر کرنے پر اکاہ کے ذمہ داروں کا شکریہ ۔۔ عمائدین ریشن

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) ریشن کے عمائدین نے آغاخان ایجنسی فار ہا بیٹاٹ(آکاہ ) کے ذمہ داران کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہا ہےکہ آکاہ نے مشکل کی گھڑی میں ریشن کے متاثرین کے مکانات اورزرعی زمینات دریائے یارخون سے بچانے کے لئےبروقت کاروائی کرتے ہوئے حفاظتی بندتعمیرکئے ہیں جو کہ قابل ستائش ہے ۔ ایک اخباری بیان میں (ر)ہیڈماسٹرمحمدمرادیبگ ،ریٹائرڈ صوبیدارمیجرمیربہادرخان ،سابق وی سی ناظم شہزادہ منیر،میرگل اوراہالیاں راغین ،اڑیاں ریشن نے کہاکہ ‌آڑیان ریشن کے مقام پردریائے یارخون کے زمینی کٹاؤ کی روک تھام کیلئے حفاظتی پشتے اور بندتعمیر کرکے لوگوں کے مکانات اورزرعی زمینات محفوظ کرلی ۔

آغاخان ایجنسی فار ہا بیٹاٹ کے مضبوط انفراسٹر کچر کی تعمیر اور ماحولیاتی تبدیلوں کے ا ثرا ت کو کم کرنے والے پروگرامز نے پہلے ہی علاقے میں کافی تبدیلی لائی ہے۔ اورہم اس شراکت داری کے ذریعے مستقبل میں بڑے اثرات کی تواقع کرتے ہیں۔علاقے کے مکینوں نے تعمیرکردہ حفاظتی بندکے دونوں اطراف مزیدحفاظتی بندتعمیرکرنے کا درمندانہ مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ آغاخان ایجنسی فارہابیٹاٹ اپنے محدود وسائل کے باوجود ریشن کے باسیوں کے مکانات اورزرعی زمینات کے کٹاؤ کو روکنے اور زرعی رقبہ بڑھانے میں اہم کردار اداکررہا ہے جوانتہائی قابل تعریف ہے ۔عمائدین ریشن نے متعلقہ ٹھیکہ دارامیراللہ کابھی شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے حفاظتی بندکی تعمیرمیں کوئی سمجھوتہ نہ کرتے ہوئے کام کے معیارکوانتہائی تسلی بخش کیاہے ۔جس پر اہلیان ریشن ایک بارپھراکاہ کے انجینئرنگ اسٹاف اورمتعلقہ ٹھیکہ دارکونیک دعاوں کے ساتھ خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

chitraltimes reshun river orision 1 chitraltimes reshun river orision


شیئر کریں: