
کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شاہد اللہ خان کی زیرِ صدارت ریوینیو اہداف اور حکومتی واجبات کے حصول بارے اجلاس، ڈویژن کے نو اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز شریک ہوئے، کارکردگی پر بریفنگ
کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شاہد اللہ خان کی زیرِ صدارت ریوینیو اہداف اور حکومتی واجبات کے حصول بارے اجلاس، ڈویژن کے نو اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز شریک ہوئے، کارکردگی پر بریفنگ
سوات(چترال ٹایمز رپورٹ ) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شاہد اللہ خان کی زیر صدارت اضلاع میں ریونیو اہداف اور حکومتی واجبات کے حصول بارے جائزہ اجلاس کمشنر آفس سیدو شریف میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر ملاکنڈ ڈویژن عبد الکبیر خان بشمول ملاکنڈ ڈویژن کے اضلاع سے ڈپٹی کمشنرز اور ڈپٹی ڈائریکٹر کمپیوٹرائزیشن لینڈ ریکارڈز سوات و شانگلہ نے شرکت کی۔ اسسٹنٹ ٹو کمشنر ریونیو ملاکنڈ ڈویژن شاکر اللہ خان نے اجلاس کو اضلاع میں ریونیو اہداف اور حکومتی واجبات کے حصول میں پیشرفت اور سروس ڈیلیوری سینٹرز کے فعالیت پر بریفنگ دی۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شاہد اللہ خان نے اضلاع کی مجموعی کارکردگی کو سراہا۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے ریونیو اہداف کی حصولی کیلئے ریونیو آفیسرز کو دئے گئے اہداف کی بروقت حصولی کی سختی سے ہدایت کی۔ کمشنر ملاکنڈ نے حکومتی واجبات کے حصول کیلئے متعلقہ ریونیو فیلڈ آفیسرز کو تمام تر سہولیات بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔ کمشنر ملاکنڈ نے ڈپٹی ڈائریکٹر کمپیوٹرائزیشن لینڈ ریکارڈز سوات و شانگلہ کی سروسز ڈیلوری سنٹرز کو بروقت فعال بنانے کو سراہتے ہوئے متعلقہ اضلاع میں بقایا موضع جات کی ریکارڈز کمپیوٹرائزیشن پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں چترال کے دونوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سمیت نواضلاع کے ڈی سیز موجود تھے۔