
چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کی احکامات پر عید کے موقع پر اپر چترال سے تعلق رکھنے والے معمولی نوعیت کے چار ملز مان کو ڈسٹرکٹ جیل سے رہا کردیا گیا
چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کی احکامات پر عید کے موقع پر اپر چترال سے تعلق رکھنے والے معمولی نوعیت کے چار ملز مان کو ڈسٹرکٹ جیل سے رہا کردیا گیا
اپر چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ )ڈسٹرکٹ جوڈیشیری اپر چترال کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ پشاور نے “عید سے پہلے “معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث قیدیوں کو رہا کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔ جس پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج /ضلع قاضی اپر چترال کی ہدایت پرامجد حسین ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ، اپر چترال, تنویر عثمان سنیئر سول جج/جوڈیشل مجسٹریٹ، اپر چترال کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل (لوئر چترال) کا دورہ کیا جہاں پر اسسٹنٹ کمشنر بونی اپر چترال بھی جیل وزٹ کے سلسلے میں موجود تھے۔ ریکارڈ کے ملاحظہ سے پایا گیا کہ چترال سے تعلق رکھنے والےمعمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث 4 ملزمان زیردفعہ55/109 ض۔ف اور 1 ملزم107/151 ض۔ف پائے گئے۔ امجد حسین ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر نے مذکورہ بالا ملزمان کو بالا کو رہا کیا۔