Chitral Times

Sep 30, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈی سی اپر چترال تبدیل، محمد عرفان الدین ڈپٹی کمشنر اپر چترال تعینات

شیئر کریں:

ڈی سی اپر چترال تبدیل، محمد عرفان الدین ڈپٹی کمشنر اپر چترال تعینات

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد خالد زمان (پی ایم ایس بی ایس 19)کو تبدیل کرکے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)لوئیر چترال محمد عرفان الدین(پی ایم ایس بی ایس 18) کو ڈپٹی کمشنر اپر چترال تعینات کردیا گیا ہے، محکمہ انتظامیہ خیبرپختونخوا کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق ڈی سی اپر چترال محمد خالد زمان کو اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، یادرہے کہ محمد عرفان الدین کا تعلق دروش چترال لوئر چترال سے ہے۔ وہ اس سے پہلے بھی بحیثیت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال خدمات انجام دے چکے ہیں۔جہاں سے گزشتہ سال انھیں لوئر چترال تبدیل کرکے بحثیت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) خدمات انجام دے رہے تھے جبکہ سیٹلمنٹ آفیسر چترال کے اضافی چارچ بھی انھی کے پاس تھی۔ عرفان الدین اپنے علاقے سے پہلے پی ایم ایس آفیسر ہیں جنھیں ڈپٹی کمشنر کے عہدے پر تعینات کردیا گیا ہے۔

Chitraltimes dc upper chitral

Outgoing DC Upper Muhammad Khalid Zaman 


شیئر کریں: