Chitral Times

Mar 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اورغوچ گاوں چترال لویر میں تھریشنگ کے دوران آتشزدگی، گندم کی تیارفصل جل کر راکھ، ٹریکٹراور تھریشر کو بھی نقصان پہنچا 

شیئر کریں:

اورغوچ گاوں چترال لویر میں تھریشنگ کے دوران آتشزدگی، گندم کی تیارفصل جل کر راکھ، ٹریکٹراور تھریشر کو بھی نقصان پہنچا

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) چترال شہر کے نواحی گاؤں اورغوچ میں آج تھریشنگ کے دوران اچانک آگ بھڑک اٹھی جو دیکھتے ہی دیکھتے تین خاندانوں کے جمع شدہ گندم کی تیار فصل کو جلاکر راکھ کردیا۔ سابق چیئرمین اورغوچ محمد ولی شاہ نے چترال ٹایمز ڈاٹ کام کو بتایا کہ گاوں کے تین افراد اپنی گندم کی فصل تھریشنگ کےلئے ایک جگہ جمع کئے ہوئے تھے اور تھریشنگ چالو تھی کہ اچانک اگ بھڑک اٹھی جو دیکھتے ہی تمام جمع شدہ فصل کو راکھ کرنے کے ساتھ تھریشر اور ٹریکٹر کو بھی شدید نقصان پہنچایا ہے۔ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی ہے۔ گندم کی فصل شمس ولی ، عارف الرحمن اور نعمت اللہ کے تھے جب کہ ٹریکٹر اور تھریشر رحمت کریم کے تھے ۔ چیئرمین محمد ولی نے مذید بتایا کہ لوگوں کی سال بھر کی خوراک کے ساتھ مال مویشیوں کا چارہ بھی جل گیا۔ انھوں نے بتایا کہ جمع شدہ فصل سے کم ازکم تیس بوری گندم اور سو بوری سے زیادہ بھوسہ حاصل کیا جاسکتا تھا۔ مگر اچانک آگ لگنے کی وجہ سے زمیندار ان سے محروم ہوگئے ۔ انھوں نے ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت سے متاثرین کے ساتھ امدا د کا مطالبہ کیا ہے۔

chitraltimes Orghoch wheat caugh fire 2


شیئر کریں: