Chitral Times

Dec 8, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

نان کسٹم پیڈ گاڑیوں اور غیر رجسٹرڈ رکشہ و موٹر سائیکلز کو قانونی دائرہ کار میں لانے کے حوالے سے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کے زیر صدارت اجلاس

Posted on
شیئر کریں:

نان کسٹم پیڈ گاڑیوں اور غیر رجسٹرڈ رکشہ و موٹر سائیکلز کو قانونی دائرہ کار میں لانے کے حوالے سے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کے زیر صدارت اجلاس

سوات (نمائندہ چترال ٹائمز) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شاہد اللہ خان کی زیر صدارت ملاکنڈ ڈویژن میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں اور غیر رجسٹرڈ رکشہ و موٹر سائیکلز کو قانونی دائرہ کار میں لانے بارے اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ناصر محمود ستی، ڈپٹی کمشنر سوات عرفان اللہ خان وزیر، سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملاکنڈ شاہ جمیل، ایس پی ٹریفک سوات بادشاہ حضرت اور ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سوات نے شرکت کی۔ ایس پی ٹریفک سوات نے اجلاس کو ملاکنڈ ڈویژن میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں اور غیر رجسٹرڈ رکشہ و موٹر سائیکلز کیوجہ سے پیدا ہونے والے ٹریفک اور امن و امان کی صورت حال کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور اجلاس کے شرکاء نے مستقبل کیلئے لائحہ عمل اپنانے کی مختلف تجاویز پیش کیں۔ کمشنر ملاکنڈ کا کہنا تھا کہ پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ملاکنڈ ڈویژن میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں اور غیر رجسٹرڈ رکشہ و موٹر سائیکلز کیوجہ سے پیدا ہونے والے ٹریفک اور امن و امان کے مسائل پر قابو پانے کیلئے ایک جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے تاکہ مستقبل قریب میں مذید مسائل کی روک تھام ممکن ہو۔کمشنر ملاکنڈ نے ڈپٹی کمشنر سوات کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات، سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر سوات اور موٹر وہیکل ایگزامینر سوات پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دینے کی بھی ہدایت کی جو نان کسٹم پیڈ گاڑیوں، غیر قانونی رکشہ اور موٹر سائیکلوں کو قانونی دائرہ کار میں لانے کیلئے تجاویز مرتب کریگی۔

chitraltimes commissioner malakand division chairing meeting on ncp vehicles


شیئر کریں: