Chitral Times

Apr 15, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

انٹرڈسٹرکٹ چیف منسٹر کپ پولو ٹورنامنٹ کا سنسی خیز سیمی فائنل ، چترال سکاوٹس نے لیویز کو دو کے مقابلے میں چھ گول سے شکست دیکر فاینل کے لیے کوالیفائی کر لیا

شیئر کریں:

انٹرڈسٹرکٹ چیف منسٹر کپ پولو ٹورنامنٹ کا سنسی خیز سیمی فائنل ، چترال سکاوٹس نے لیویز کو دو کے مقابلے میں چھ گول سے شکست دیکر فاینل کے لیے کوالیفائی کر لیا

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) انٹرڈسٹرکٹ چیف منسٹر کپ پولو ٹورنامنٹ چترال کا سیمی فائنل میچ انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد چترال لیویز کے چار گول کے مقابلے چترال سکاوٹس نے چھ گول سے جیت کر فائنل کیلئےکوالیفائی کر لیا ۔ فائنل میچ میں ان کا مقابلہ چترال اے ٹیم سے ہوگا ۔جسکی سربراہی شہزادہ سکندر الملک کررہے ہیں۔
پیر کے روز جب چترال سکاوٹس اے ٹیم اور چترال لیویز ٹیم کے مابین سیمی فائنل میچ کاآغاز ہوا ۔ تو چترال لیویز کی ٹیم نےشاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئےپہلے ہاف میں اپنے مد مقابل چترال سکاوٹس ٹیم پر دو گول اسکور کئے ۔ لیکن دوسرا ہاف جب شروع ہوا ۔ تو چترال سکاوٹس ٹیم نے میچ کی کایا ہی پلٹ دی ۔ اور یکے بعد دیگرے گول کرکے سکور چھ تک پہنچا دیا ۔ جبکہ لویز کی ٹیم کھیل کے اختتام تک کویی اسکور نہ کرسکی ۔ یوں سیمی فائنل میچ چترال سکاوٹس اے ٹیم کے حصےمیں آئی۔ اور اس نے فائنل میچ کیلئے کوالیفائی کر لیا ۔ سیمی فائنل کا یہ میچ انتہائی سنسنی خیز رہا ۔ اور ہزاروں تماشائی اس میچ سے لطف اندوز ہوئے ۔ لویز ٹیم کے کپتان اظہار علی اور ان کے چھوٹے بھائی عرفان علی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ۔ آج کے میچ کو دیکھنے کے لیے ہزاروں کی تعداد میں تماشائی گراونڈ میں موجود تھے۔

شایقین پولو کے مطابق آج کے میچ میں جس شائستگی رواداری اور دوستانہ انداز میں شاجی احمد نے کھیل کھیلا یقیناً دیگر کھلاڑیوں کیلئے مشغل راہ تھی حالات ان کے قابو سے باہر تھے دو کے مقابلے زیرو پر کھیل رہا تھا لیکن چہرے سے لگتا تھا کہ انکے مخالف ٹیم پر درجن گول ہیں مزید یہ کہ دائیں بائیں سے ان پر سئینر کھلاڑیوں کی جانب سے تابڑ توڑ حملے بھی ہورہے تھے لیکں اس نے چہرے پر غصے کا اظہار تک نہیں کیا اور برابر اپنی ٹیم کو دفاع کیلئے حوصلہ دیتا رہا پھر وہی ہوا جو ہونا تھا دو کے مقابلے چھ گول سے چترال سکاوٹس نے فتح اپنے نام کرلی لیکن جاتے جاتے بھی فاتحانہ انداز اپنانے کے بجائے وہی مسکراتا چہرہ لیکر اپنے چاہنے والوں کو شکریہ ادا کیا ۔تماشاییوں نے شاہ جی کو اپنے کندھوں پر اُٹھا کر اسٹیچ تک لایا جہاں انھوں نے اپنے مداحوں کا ہاتھ ہلاکر شکریہ ادا کیا۔ چترال سکاوٹس کے اسرار احمد نے بھی شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ کھیل کے دوران چترال سکاوٹس کے ایک کھلاڑی کا گھوڑا بھی گرکر زخمی ہوا جس کو بہت کوشش اور طبی امداد دینے کے بعد اُٹھایا گیا ، وہ گھوڑا بھی سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح اپنی ٹیم کا دفاع کیا۔

اس ٹورنامنٹ کا فاینل میچ کل چترال سکاوٹس اور چترال اے ٹیم کے مابین ہوگا۔ چترال اے ٹیم کی قیادت لیجنڈ پلیر شہزادہ سکندر الملک کررہے ہیں۔

chitraltimes shahjee ahmad and azhar ali

chitraltimes inter district polo tournament chitral semi final 64 chitraltimes inter district polo tournament chitral semi final 6 shahje

chitraltimes inter district polo tournament chitral semi final 2 chitraltimes inter district polo tournament chitral semi final 1 1 chitraltimes inter district polo tournament chitral semi final 7 chitraltimes inter district polo tournament chitral semi final 6

chitraltimes inter district polo tournament chitral semi final 6 crowd


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
75840