Chitral Times

Dec 3, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

فوجی عدالتوں میں ٹرائل کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی

Posted on
شیئر کریں:

فوجی عدالتوں میں ٹرائل کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی

اسلام آباد (سی ایم لنکس) سپریم کورٹ میں سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے خلاف اعتزاز احسن نے درخواست دائر کر دی، جس میں سویلینز کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل کرنے کو غیر آئینی قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔اعتزاز احسن کی طرف سے وکیل سلمان اکرم راجہ نے درخواست دائر کی جس میں وزیر اعظم شہباز شریف، خواجہ آصف، رانا ثناء اللہ، چئیرمین پی ٹی آئی، پانچوں آئی جیز، تمام چیف سیکرٹریز، وزارت قانون، داخلہ، دفاع، کابینہ ڈویڑن کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے کور کمانڈر فیصلے پر رپڑ سٹمپ کا کردار ادا کیا، سویلین کا ٹرائل آرمی ایکٹ کے سیکشن 2 اور 59 آئین سے متصادم ہے، سیکشن 2 اور 59 کو کالعدم قرار دیا جائے، آرمی ایکٹ کا سیکشن 94 اور 1970 کے رولز غیر مساوی ہے۔درخواست میں مزید استدعا کی گئی ہے کہ سیکشن 94 اور رولز کو بھی غیرآئینی، انسداد دہشت گرد عدالتوں کے ملزمان کو عسکری حکام کے حوالے کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، عسکری حکام کی حراست میں دئیے سویلین کی رہائی کا حکم بھی دیا جائے۔

سمندری طوفان بپرجوائے کمزور ہو کر ڈپریشن بن گیا، محکمہ موسمیات

کراچی(چترال ٹایمزرپورٹ)سمندری طوفان بپرجوائے کمزور ہو کر ڈپریشن بن گیا جو کہ تھرپارکر اور بھارتی راجستھان پر موجود ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بھارتی راجستھان میں ڈپریشن کمزور ہو کر لو پریشر ایریا میں تبدیل ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق تھرپارکر، عمرکوٹ اور بدین میں آج تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران ہواؤں کی رفتار 30 سے 40 اور جھکڑ 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کو چھو سکتے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق ٹھٹھہ، سجاول اور میرپورخاص میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے ماہی گیر اپنی سرگرمیوں کا آغاز آج سے کر سکتے ہیں جبکہ سندھ کے ماہی گیر کل سے اپنی سرگرمیوں کا آغاز کریں۔


شیئر کریں: