
انجینئر فضل ربی جان پی پی پی کے لیڈر کم فلور ملز اور آٹامافیا کا آلہ کار ذیادہ ظاہر ہوتا ہے۔ جماعت اسلامی چترال
انجینئر فضل ربی جان پی پی پی کے لیڈر کم فلور ملز اور آٹامافیا کا آلہ کار ذیادہ ظاہر ہوتا ہے۔ جماعت اسلامی چترال
چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز) جماعت اسلامی ضلع لویر چترال نے انجینئر فضل ربی جان کی طرف سے چترال میں گندم کی سبسڈی کے لئے عوامی تحریک کے بارے میں ریمارکس پر شدید تحفظات اور مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس بیان سے وہ پی پی پی کے لیڈر کم لیکن فلور ملز اور آٹامافیا کا آلہ کار ذیادہ ظاہر ہوتا ہے اور ایک اہم سیاسی جماعت کی ضلعی ذمہ دار کا عوامی مسئلے پر رویہ نہایت افسوسناک اور ماتم کرنے کے قابل ہے۔ جماعت اسلامی کے دفتر سے جاری شدہ پریس ریلیز میں کہاگیا ہے کہ عوامی تحریک صرف جماعت اسلامی نہیں بلکہ پوری سول سوسائٹی کا برپا کیا ہوا مکمل تحریک ہے جس کا ایجنڈ ا صرف اور صرف گلگت بلتستان کے برابر سبسڈی کا حصول کے سوا کچھ نہیں ہے اور یہ بات حقیقت ہے کہ پی پی پی کے رہنماء بھی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کے شانہ بشانہ اس تحریک میں بھرپور اور قابل قدر حصہ لے رہے ہیں لیکن کئی مہینوں ضلع سے باہر گزار کر انجینئر فضل ربی جان کی منفی بیان بازی سمجھ سے بالاتر ہے اور ان کے خیالات ان کے ذاتی ہوسکتے ہیں لیکن پی پی پی کے غیور جیالوں کی ہر گز نہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پی پی پی کے ضلعی صدر کے طرز گفتگو اور عوامی تحریک کی بڑھتی ہوئی کامیابی اور مقبولیت پر سیخ پا ہونا اس بات کا غماز ہے کہ انجینئر صاحب چترال میں فلور ملز میں کاروباری شراکت دار ہیں کیونکہ ان کا ٹون سیاسی کارکن کے بجائے کاروباری کا لگتا ہے۔ پریس ریلیز میں چترال کے عوام پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اس تحریک سے اپنی وابستگی اور بھی ذیادہ کرے جوکہ کامیابی کے قریب ہے اور مرکزی سطح پر تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہوں تک اس مسئلے پر رسائی کی کوششیں جاری ہیں اور وہ دن ذیادہ دور نہیں جب چترال کے عوام بھی گلگت بلتستان کے اپنے بھائیوں کی طرح 100کلوگرام گندم صرف 2000روپے میں خرید سکیں گے۔