Chitral Times

Dec 1, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

Posted on
شیئر کریں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

اسلام آباد(چترال ٹایمز رپورٹ ) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے، اوگرا کی سمری پر پیٹرول کی قیمت میں 5 تا 10 روپے کمی کی جاسکتی ہے۔ اوگرا نے حکومت کو آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے لیے سمری ارسال کردی جس میں قیمتیں کم کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق اوگرا کی سمری میں پٹرول کی قیمت میں 5 سے 10 روپے فی لیٹر تک اور ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر تک کمی کی تجویز دی گئی ہے۔ دوسری جانب ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار بھی رکھی جاسکتی ہیں۔گزشتہ 14 دنوں میں برنٹ آئل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت زیادہ سے زیادہ 76.95 ڈالر فی بیرل تک رہی ہے، گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی کمی کی جارہی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ اوگرا سفارشات پر وزیر اعظم سے مشاورت کریں گے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ آج کیا جائے گا۔ آئندہ 15 دن کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد ہوگا۔ذرائع وزارت پیٹرولیم کے مطابق روس سے خام تیل پاکستان پہنچ چکا ہے لیکن قیمتوں پر اثر ابھی نہیں پڑے گا، روسی تیل کا اثر آنے والے دنوں میں اس وقت ہوگا جب روسی خام تیل کی ترسیل مسلسل ہوگئی۔

پاکستان ایل این جی کو آذربائیجان کی کمپنی سے معاہدے کی اجازت

اسلام آباد(سی ایم لنکس)کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کو آذربائیجان کی اسٹیٹ آئل کمپنی کے ساتھ فریم ورک معاہدے کی اجازت دیدی ہے۔ای سی سی نے نجکاری کمیشن کو ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس کی نجکاری کا عمل 30جون تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ای سی سی کا اجلاس گزشتہ روز وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوا، وفاقی وزرا نوید قمر، خرم دستگیر، مرتضیٰ محمود، شاہد خاقان عباسی، ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، مصدق ملک اور دیگر نے شرکت کی۔وزارت توانائی کی سمری پر پاکستان ایل این جی اور آذربائیجان کی اسٹیٹ آئل کمپنی کے درمیان معاہدے کا جائزہ لیا گیا، ای سی سی نے معاہدے کی اجازت دیدی۔ای سی سی نے وزارت پیٹرولیم کو تین ماہ ایڈوانس میں ایل این جی کی ضروریات کا جائزہ لینے کی ہدایت بھی کی۔ اجلاس میں چھ ایوی ایشن اسکواڈرن کی مختلف ضروریات کی مد میں کابینہ ڈویڑن کے لیے 40کروڑ، 47لاکھ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری بھی دی گئی۔


شیئر کریں: