
دروش بازار کے زیرو پوائنٹ پر آرا مشین میں خوفناک آتشزدگی، لاکھوں کا نقصان
دروش بازار کے زیرو پوائنٹ پر آرا مشین میں خوفناک آتشزدگی، لاکھوں کا نقصان
دروش ( نمایندہ چترال ٹایمز ) دروش کے گنجان آباد علاقہ زیروپواینٹ میں آرامشین میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی ۔ جو دیکھتے ہی دیکھتے پورے مکانات کو اپنے لپیٹ میں لےلیا، ریسکیو1122 لوئر چترال کو اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 کی فائر فائٹرز ٹیم جائے حادثہ پہنچ کر 3 گھنٹے لگاتار فائر فاٹنگ کرکے آگ پر قابو پا لیا گیا، ریسکیو1122 کی بر وقت کاروائی سے آرا مشین میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا، آگ پر بروقت قابو پانے سے آس پاس کے آرا مشین دکانیں اور مکانات کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا،آگ بجھانے میں مقامی رضاکاروں، چترال سکاوٹس اورچترال پولیس کے جوانوں نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ جس سے بھڑکتی آگ پر قابوپانے میں مدد ملی۔ آگ لگنے کی وجہ سے نقصانات کا اندازہ لاکھوں میں بتایا جاتا ہے۔
ریسکیو زرایع کے مطابق فائر فائٹنگ میں ریسکیو1122 کے 12 فائر فائٹرز اور 4 فائر وہیکلز نے حصہ لیا، فائر فائٹنگ کے دوران تیس ہزار لیٹر پانی استعمال ہوا، ریسکیو1122 کے فائر فائٹرز نے پیشہ ورانہ انداز میں فائر فاٹنگ کرکے آس پاس کے مکانات، آرامشینوں اور مشین سے متصل بازار کو متاثر ہونے بچا لیا، ابتدائی معلومات کے مطابق مشین گرم ہو کر آگ پکڑنے کے باعث واقعہ پیش آیاتاہم مقامی پولیس مذید تفتیش کررہی ہے۔
ابتدایی اطلاعات کے مطابق نور شاہدین کا آراء مشین, انکا گھر بمع سامان. نوید حسین, موقیت شاہ, شاکر زیب, فوادالحق, ارشاد کے دکان, ظفر علی شاہ کے فیملی کوارٹر, ظاہر علی شاہ کی سوزوکی گاڑی, اور ایک عدد موٹر سائیکل آتشزدگی میں جل گیے ہیں۔