Chitral Times

Dec 3, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گرینڈ عوامی جرگہ دروش کےزیراہتمام  اظہار یکجہتی شہداء کے سلسلے میں ریلی اور جلسہ 

شیئر کریں:

گرینڈ عوامی جرگہ دروش کےزیراہتمام  اظہار یکجہتی شہداء کے سلسلے میں ریلی اور جلسہ

چترال (نمائندہ چترال ٹایمز ) گرینڈ عوامی جرگہ دروش کے ممبران کی جانب سے اظہار یکجہتی شہداء کے سلسلے میں ایک ریلی زیر قیادت ارشاد مکرر دروش گول پل سے شروع ہو کر چوک نیو بازار دروش پہنچ کر اظہار یکجہتی شہداء جلسہ میں تبدیل ہوا۔ جلسے سے الحاج خورشید علی خان سابق ڈسٹرکٹ کونسل چیرمین، .قاری جمال ناصر  سینئر نائب امیر جے یوآئی چترال،فاروق علی شاہ جنرل سیکٹری پی ٹی آئی دروش،حاجی گل نواز صدر تجار یونین بازار دروش،قاری نظام الدین صدر علماء وینگ پی پی پی چترال اورملک خوش نواز سابقہ ناظم پھٹونیاندہ دروش اور دوسروں نے خطاب کیا ۔

مقررین نے خطاب کرتے ہوئے شہداء کو خراج تحسین پیش کی اور کہا کہ شہید کا بہت بڑا درجہ اللہ نے رکھا ہے کیونکہ ہم اگر اس ملک میں آزاد ہے تو ان شہداء کے بدولت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے پاکستان کے تمام اداروں کی دل سےعزت کرتے ہیں یہ ہیں تو اس ملک میں ہم سکون کی نیند سو رہے ہیں۔انہوں  نے کہا کہ تمام بیرونی قوتیں اس ملک کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں مگر پاک فوج اور انٹیلیجنس ایجینسسز اور تمام سیکورٹی اداروں کی وجہ سے یہ ملک اللہ کی فضل سے بحفاظت ہیں جب بھی کوئی دشمن ملک کی طرف میلی انکھ سے دیکھتا ہے تو ہمارے جوان ہماری حفاظت کیلے اپنی جانوں کا نزرانہ پیش کر کے شہید ہوتے ہیں. دوران ریلی اور جلسہ پاک فوج پاک پولیس زندہ باد کی نعرہ بازی اور شہداء کو سلام پیش کی گئی ۔

chitraltimes drosh izhar yakjihati shuhadaa rally 2


شیئر کریں: