
چترال میں خواتین ادبی فورم کے تعاون سے یوتھ فورم کا قیام عمل میں لایا گیا
چترال میں خواتین ادبی فورم کے تعاون سے یوتھ فورم کا قیام عمل میں لایا گیا
چترال (نمایندہ چترال ٹایمز ) چترال کے نوجوانوں کی بے پناہ صلاحیتوں اوران کو درپیش مسائل کوسامنے رکھتے ہوئے، اے کے آر ایس پی نے خواتین ادبی فورم چترال کی تعاون سے چترال یوتھ فورم قائم کیا اس فورم کی قیادت اورصدارت شاعرہ،لکھاری،سماجی کارکن اور ریڈیو ہوسٹ محترمہ فریدہ سلطانہ فَریّ کرے گی جبکہ اس فورم کے وائس پریزڈینٹ جمشید احمد ،صباحت رحیم بیگ اور میڈیا کے زمہ داران انم اروبا ،سید زیشان ناصر ہوں گی ان کے علاوہ اس فورم میں بیس اور ممبران موجود ہیں ۔ ضلع کے بعد اس فورم کو صوبے کی سطح پرشناخت دی جائے گی اس فورم کا بنیادی مقصد تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ضلعی اور صوبائی رہنماؤں، پالیسی سازوں اور ضلعی و صوبائی فورمزمیں نوجوانوں کے مسائل اورمشکلات، مواقع کی نمائندگی کرتے ہوئے ان تمام مسائل کے حل میں اپنا مثبت کردارادا کرنا ہے جونوجوانوں کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔