Chitral Times

Dec 3, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پاکستان پوسٹل سروس میں حالیہ بھرتیوں کے خلاف تحریک استحقاق قومی اسمبلی میں جمع کرادی۔ مولانا چترالی

شیئر کریں:

پاکستان پوسٹل سروس میں حالیہ بھرتیوں کے خلاف تحریک استحقاق قومی اسمبلی میں جمع کرادی۔ مولانا عبد الاکبر چترالی

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال سے ممبر قومی اسمبلی مولانا عبد الاکبر چترالی نے پاکستان پوسٹ میں حالیہ بھرتیوں کے خلاف تحریک استحقاق قومی اسمبلی میں جمع کرادی ہے، اسپیکر قومی اسمبلی نے استحقاق کو منظور کرتے ہوئے اسے قومی اسمبلی کے استحقاق کمیٹی کو بھیج دیا ہے،تحریک استحقاق میں ممبر قومی اسمبلی نے پاکستان پوسٹ میں حالیہ بھرتیوں کو غیر قانونی، غیر اخلاقی اور میرٹ کی پامالی قرار دیکر پوسٹ ماسٹر جنرل خیبرپختونخوا اور ڈائریکٹر جنرل پاکستان پوسٹل سروس کو فریق بناکر تحریک اسپیکر کو پیش کردی ہے۔اسپیکر نے تحریک کو ضابطے کے مطابق قرار د یکر متعلقہ کمیٹی کو بھیج دیا ہے۔ تحریک میں کہاگیا ہے کہ چترال اپر اور لوئیر میں کلاس فور کی آٹھ اسامیوں پر غیر مقامی لوگوں کو بھرتی کیا گیاہے جس سے میرے اور میرے حلقے کا حق اور استحقاق مجروح ہوا ہے۔استحقاق میں  پی ایم جی خیبرپختونخوا اور ڈائریکٹر جنرل پاکستان پوسٹ کو برطرف کرکے غیر جانبدار تحقیقات کا مطالبہ کیا گیاہے۔


شیئر کریں: