Chitral Times

Dec 8, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

روس سے خام تیل کی پہلی کھیپ کراچی بندرگاہ پہنچ گئی

شیئر کریں:

روس سے خام تیل کی پہلی کھیپ کراچی بندرگاہ پہنچ گئی

کراچی( چترال ٹایمز رپوٹ ) روس سے درآمد کیے جانے والی خام تیل کی پہلی کھیپ کراچی بندرگاہ پہنچ گئی۔ حکومت اور روس کے درمیان تیل کی خریداری کے معاہدے کے بعد آج روس سے خام تیل کی پہلی کھیپ کراچی پورٹ پہنچ گئی، ”پیور پوائنٹ“ نامی بحری جہاز کراچی بندرگاہ پہنچ گیا۔آئل ٹینکر پر 45 ہزار ٹن خام تیل لدا ہوا ہے، پورٹ ذرائع کے مطابق جہاز کو آج ہی برتھ پر لنگر انداز کیا جائے گا تاکہ جلد از جلد خام تیل کو نکالا جاسکے۔

سمندری طوفان میں شدت، کراچی سے فاصلہ کم رہ گیا،36 گھنٹے اہم،کمزور تعمیرات کوخطرہ:سندھ بھر میں طوفانی بارشوں کا امکان

کراچی(سی ایم لنکس)سمندری طوفان بپر جوائے میں شدت آگئی ہے، اس سے کراچی کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے۔ سندھ بھرمیں طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔36 گھنٹے اہم قرار دیے جارہے ہیں۔بحیرہ عرب میں سمندری طوفان بپر جوائے کے زیر اثر پاکستان کی ساحلی پٹی پر ا?ئندہ منگل سے تین دن تک طوفانی بارشیں ہوسکتی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی، ٹھٹہ، سجاول، بدین، تھرپارکر اور میرپورخاص میں 13جون کی شام یا رات سے موسلادھاربارش متوقع ہے۔طوفان ایک سوچالیس کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے ساتھ پاکستان کی ساحلی پٹی کی طرف بڑھ رہا ہے، بائپر جوائے اس وقت کراچی سے سات سو ستراور ٹھٹہ سے سات سو پچاس کلومیٹر دورہے۔ طوفان کے مرکز میں ہواؤں کی رفتار 140 سے 160 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے، جو کسی وقت ایک سو اسی کو میٹر فی گھنٹہ کو بھی چھو رہی ہے،سمندر میں شدید طغیانی ہے، سسٹم کے مرکز کے اردگرد لہریں چالیس سے پچاس فٹ تک بلند ہو رہی ہیں، طوفان اگلے چوبیس گھنٹوں میں مزید شدت اختیار کرسکتا ہے۔ آئی ایم ایف معاہدیمیں تاخیرہوئی توقوم کو اعتمادمیں لوں گا: وزیر اعظم شہباز شریف محکمہ موسمیات کے مطابق تیز ہواو?ں کی وجہ سے کمزور تعمیرات کو نقصان پہنچ سکتا ہے، طوفان کی بحیرہء عرب میں موجودگی تک سمندر میں شدید طغیانی رہے گی۔دوسری جانب ممکنہ خطرات کے باعث کراچی کے ساحلی علاقوں میں دفعہ 144 نافذ کر کے ماہی گیروں کے کھلے سمندر میں جانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

این ڈی ایم اے کی عوام سے سمندری طوفان بائیپر جوائی کے اثرات کوکم کرنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے اور باخبر رہنے کی اپیل

اسلام آباد(چترال ٹایمز رپورٹ )نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ باخبر رہیں اور متعلقہ حکام کی طرف سے جاری کردہ آفیشل اپ ڈیٹس اور احتیاطی تدابیر پر عمل کریں تاکہ خود کو اور اپنی املاک کو سمندری طوفان بائیپر جوائے کے ممکنہ اثرات سے بچایا جا سکے۔این ڈی ایم اے کے ترجمان کی طرف سے اتوار کو جاری کردہ ایک ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی پیشن گوئی کے ماڈلز کی نگرانی کے ذریعے اکٹھی کی گئی تازہ ترین معلومات کے مطابق طوفان بائیپر جوائے جو اس وقت شدید سائیکلونک طوفان ہے، ا?ئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک انتہائی شدید سائیکلونک طوفان کی شکل اختیار کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ“یہ کراچی سے 840 کلومیٹر جنوب میں واقع ہے اور 130-140 کلومیٹر فی گھنٹہ اور 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے ساتھ شمال-شمال مشرق کی طرف بڑھ ر ہا ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ یہ تین میں سے کسی ایک ٹریک پر عمل کرے گا اور پاکستان کے ساحلی علاقوں کو متاثر کرے گا۔ ممکنہ اثرات میں 13 جون کی شام سے جنوبی اور جنوب مشرقی سندھ (کراچی، ٹھٹھہ، سجاول، بدین، تھرپارکر اور میرپورخاص) میں تیز بارش، گرج چمک اور آندھی شامل ہے۔تیز ہواؤں کی وجہ سے کمزور ڈھانچے کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ طوفان کے اضافے اور ساحل کے ساتھ ساتھ شہری سیلاب اور انتہائی سخت سمندری حالات کے ساتھ انتہائی شدید سمندری طوفان کے باعث ماہی گیروں کو کھلے سمندر میں جانے سے اجتناب کرنا چاہئے۔این ڈی ایم اے، پی ایم ڈی، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) سندھ اور بلوچستان، پاکستان نیوی، پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی اتھارٹی (پی ایم ایس اے)، پاکستان کوسٹ گارڈز (پی سی جی) کے ساتھ قریبی رابطہ کاری میں قومی اور صوبائی سطح پر تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو مشورے اور رہنما خطوط جاری کر رہا ہے۔ فعال تیاری اور طوفان کے ممکنہ نقصانات میں تخفیف کے اقدامات کریں۔این ڈی ایم اے کا این ای او سی تمام اسٹیک ہولڈرز اور عوام کے ساتھ بائیپر جوائے کے ٹریکس اور ساحلی علاقوں پر اثرات کی ویب پیج پر مبنی تخمینوں کے ذریعے مسلسل نگرانی اور معلومات کا اشتراک کر رہا ہے۔

 


شیئر کریں: