Chitral Times

Dec 1, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

شیئر کریں:

محکمہ لائیوسٹاک ضلع چترال لوئیر کے زیر اہتمام کانگو وائرس کی روک تھام کیلئے سپرے مہم

عید قربان کے موقع پر صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ چترال لوئیر کا چترال کے باسیوں کو کانگو وائرس سے پاک جانور مہیا کرنا محکمہ لائیوسٹاک کی اولین ترجیح ہے۔ اس مقصد کیلئے محکمہ لائیوسٹاک کے اہل کار مویشی پال حضرات کے گھرگھر جاکر جانوروں اور با ڑوں پر سپرے کرتے ہیں اور عید قربان کیلئے جانوروں کے عارضی قائم شدہ منڈیوں میں بھی مال موشیوں پر سپرے کریں گے۔ ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر لائیوسٹاک چترال لوئیر کے مطابق یہ عمل عید قربان تک جاری رہے گا۔ تاکہ سنت ابراہیمی کیلئے ضلع چترال لوئیر کے عوام کو کانگو وائرس سے پاک جانور قربانی کیلئے مہیا ہو سکے۔ اور عوام سے اس مہم کی کامیابی کیلئے استدعا کی جاتی ہے۔

 

المشتہر
ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر لائیوسٹاک
ضلع چترال لوئیر

chitraltimes livestock cango virus spray


شیئر کریں: