Chitral Times

Dec 8, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

نوجوان نسل اور طلباء کو آئس جیسے خطرناک نشہ سے بچاکر ان کا مستقبل بہتر بنایا جائے, نوجوان نسل کو منشیات سے نجات دلانا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ ڈی۔پی۔اوچترال لویر

شیئر کریں:

نوجوان نسل اور طلباء کو آئس جیسے خطرناک نشہ سے بچاکر ان کا مستقبل بہتر بنایا جائے, نوجوان نسل کو منشیات سے نجات دلانا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ ڈی۔پی۔اوچترال لویر

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) نو تعینات ڈی پی او چترال لویرصلاح الدین کنڈی نے کہا ہے کہ نوجوان نسل اور طلباء کو آئس جیسے خطرناک نشہ سے بچاکر ان کا مستقبل بہتر بنایا جائے, نوجوان نسل کو منشیات سے نجات دلانا ہماری ترجیحات میں شامل ہے، پبلک سروس ڈیلیوری اور جرائم کا سدباب میری اولین ترجیح ہوگی ۔ہمارا بنیادی کام ظالم کا ہاتھ روک کر مظلوم کا مدد گار بننا ہے امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھنا اور جرائم کے خاتمے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے ہفتہ کے روز پولیس افسران کے ساتھ کرائم میٹنگ کے موقع پر خطاب کرتے کیا ۔

میٹنگ میں ایس۔پی۔انوسٹی گیشن محمد ستار خان, ڈی۔ایس۔پی۔ہیڈکوارٹر احمد عیسی, ڈی۔ایس۔پی۔لیگل شیر محسن الملک, ایس ڈی۔ پی۔اوز، جملہ ایس ایچ اوز , انچارچ ٹریفک وارڈن پولیس اور تفتیشی افسران نے شرکت کی۔

ڈی۔پی۔او نے انسپکٹر جنرل اف پولیس خیبر پختونخواہ اختر ِحیات خان اور ریجنل پولیس افیسر ملاکنڈ ناصر محمود ستی کے احکامات بارے افسران کو ہدایت جاری کی ۔ انھوں نے کرائم چارٹ کا تقابلی جائزہ لے کر جرائم کی شرح، نوعیت، عدم گرفتار ملزمان، منشیات کے خلاف کاروائیوں اور جرائم برخلاف مال و اشخاص کے حوالے سے ایس۔ایچ۔اوز و تفتیشی افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ اور مستقبل کی پالیسی کے حوالے سے احکامات جاری کئے۔

انھوں نے کہا کہ رپورٹ کنندگان کی رپورٹ پر بلا تاخیر مقدمہ درج رجسٹر کریں اور مقدمہ میں میرٹ پر تفتیش یقینی بنائیں۔منشیات فروشوں کے خلاف موثر کاروائی عمل میں لا کر ان کے مزید لنکس کا سراغ لگا کر ان پر بھی ہاتھ ڈالیں،جبکہ تفتیشی افسران بھی میرٹ پر تفتیش سے ایسے افراد کو قرار واقعی سزا دلوائیں۔انھوں نے کہا کہ چترال میں سیاحت کے فروغ کے لئے لوئر چترال پولیس کے استعداد کار میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری پر خصوصی توجہ دیں۔دوران ڈیوٹی حفاظتی اقدامات بلٹ پروف جیکٹ و ہلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں۔انھوں نے کم سن ڈرائیورز/ موٹرسائکلسٹ,غیر نمونےکے نمبر پلیٹ ,کالے شیشوں اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے سلسلے میں انچارچ ٹریفک وارڈن پولیس کو خصوصی احکامات دیں۔

chitraltimes dpo chitral salahuddin presiding a police officers meeting


شیئر کریں: