Chitral Times

Dec 3, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ترسیل کے ترقیاتی اور مرمتی کاموں کی وجہ سے پیسکو سوات سرکل میں بجلی کی فراہمی بند رہے گی

Posted on
شیئر کریں:

ترسیل کے ترقیاتی اور مرمتی کاموں کی وجہ سے پیسکو سوات سرکل میں بجلی کی فراہمی بند رہے گی

سوات (چترال ٹایمز رپورٹ) بجلی کی ترسیل کے ترقیاتی اور مرمتی کاموں کی وجہ سے سوات سرکل کے مختلف گرڈ سٹیشنز سے بجلی کی فراہمی 11 سے28جون 2023 کے درمیان مختلف تاریخوں کو صبح آٹھ بجے سے دوپہردو بجے تک معطل رہے گی۔ اس حوالے سے پیسکو کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ٹرانسمیشن لائن کی سالانہ مرمت کی وجہ سے 132کے وی جی ایس ایس چکدرہ، 132کے وی جی ایس ایس بٹ خیلہ، 132 کے وی جی ایس ایس درگئی اور 132 کے وی جی ایس ایس ڈگر بونیر سے بجلی کی فراہمی 11 سے28جون 2023 کے درمیان مختلف تاریخوں کو صبح اٹھ بجے سے دوپہردو بجے تک معطل رہے گی۔


شیئر کریں: