Chitral Times

Dec 1, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کے مختلف علاقوں کے لیے نیا ٹرانسپورٹ کرایہ نامہ جاری، کرایوں پر عمل درآمد کے سلسلے میں اجلاس، ڈرائیور یونین چترال اور دروش کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد ہڑتال ختم کردی گی

Posted on
شیئر کریں:

چترال کے مختلف علاقوں کے لیے نیا ٹرانسپورٹ کرایہ نامہ جاری، کرایوں پر عمل درآمد کے سلسلے میں اجلاس، ڈرائیور یونین چترال اور دروش کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد ہڑتال ختم کردی گی

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد علی خان  کے احکامات کی روشنی میں ٹریفک مجسٹریٹ لوئر چترال عدنان حیدر ملوکی نے اپنے دفتر میں ڈرائیور یونین کے ہڑتال کے حوالے سے ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا۔ اجلاس میں ٹریفک افیسر ,صدر ڈرائیور یونین چترال اور دروش, اڈہ صدر ,اور عوامی نمائندگاں نے شرکت کی۔ اجلاس میں کراۓ ناموں پر عمل درامد کے حوالے سے مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈرائیور یونین چترال اور دروش کے صدر نے یقین دہانی کرائی کہ مقرر کردہ کرایوں پر بھر پور عمل درامد کیا جاۓ گا۔ اور کامیاب مزاکرات کے بعد جاری ہڑتال ختم کر دیا گیا. ضلعی انتظامیہ لوئر چترال نے چترال سٹی اور دروش سے ضلع کے اندر اور باہر چلنی والی پبلک ٹرانسپورٹ کے تمام روٹس کے لئے نیا کرایہ نامہ جاری کردیا۔ ٹریفک مجسٹریٹ نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیکر نیا کرایہ نامے کا ڈرافٹ تیار کیا جو ڈپٹی کمشنر کی منظوری کے بعد لاگو کیا گیا۔

⭕یہ کرایہ نامہ ضلع لوئر چترال کے تمام پبلک ٹرانسپورٹ پر لاگو ہوگا۔
⭕ کرایہ نامہ کو گاڑی کے اندرنمایاں جگہ پر چسپاں/ آویزاں کرنا لازمی ہوگا۔
⭕ہر سواری کے ساتھ 20 کلو تک سامان پر کوئی اضافی کرایہ طلب نہیں کیا جاسکے گا۔ ⭕ڈرائیور/کنڈکٹر سب سواریوں کے ساتھ مہذب طریقے سے پیش آنے کا پابند ہوگا۔
⭕لانگ روٹس پر چلنی والی گاڑیوں کا عملہ سواریوں کی مرضی کے بغیر غیر ضروری طور پر ہوٹلز میں قیام و طعام نہیں کریگا۔
⭕تمام ڈرائیورز حکومتی قوانین جیسے سپیڈ کی حد، لوڈ کی حد، سواریوں کی حد، فٹنس،پرمٹ، لائسنس وغیرہ لوازمات کی پابندی کریں گے۔
⭕کسی بھی خلاف ورزی کو اگر آپ مشاہدہ کریں تو گاڑی نمبر اور روٹ /اسٹینڈ کی تفصیل سمیت کرایہ نامہ میں دئے گئے نمبرز پر ضرور رپورٹ کریں۔ ہم کوشش کریں گے کہ کم سے کم وقت میں متعلقہ ڈرایئور کے خلاف قانونی کاروائی کریں۔ شکایت کی صورت میں ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر آفس کے نمبرات پر رابطہ کریں۔

 

chitral lower kiraya nama kalash valley chitral lower kiraya nama drosh chitral upper kiraya nama torkhow chitral upper kiraya nama chitral to dir chitral upper kiraya nama3 chitral upper kiraya nama 2 chitral upper kiraya nama


شیئر کریں: