
گندم کے بحران کے سلسلے میں عوامی تحریک کے نمائندوں کا ڈپٹی کمشنر لویر چترال لے ساتھ نشست، ڈپٹی کمشنر کی طرف سے مطالبات حکام بالا تک پہنچانے کی یقین دہانی
گندم کے بحران کے سلسلے میں عوامی تحریک کے نمائندوں کا ڈپٹی کمشنر لویر چترال لے ساتھ نشست، ڈپٹی کمشنر کی طرف سے مطالبات حکام بالا تک پہنچانے کی یقین دہانی
چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) گندم کے بحران کے سلسلے میں عوامی تحریک کے نمائندوں کے ساتھ نشست ڈپٹی کمشنر لویر چترال محمد علی خان کے ساتھ ان دفتر میں منعقد ہوئی جس میں تحریک کے رہنماؤں نے اپنے مطالبات کا اعادہ کرتے ہوئے کہاکہ چترال میں فلور ملز مالکان کی بندش اور چترال کے کوٹے کے گندم کو ان ملز کو فراہمی کا سلسلہ مکمل طور پر بند کرنے اور چترال کو گللگت بلتستان کی طرز پر گندم پر اسپیشل سبسڈی دے کر 2000روپے میں 100کلوگرام گندم کی دستیابی ہونے تک تحریک کو جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے مطالبات کو نہ ماننے کی صورت میں اگلے ماہ ہونے والی شندور فیسٹول کو احتجاجی طور پر بند کرانے کی دھمکی دے دی۔
تحریک کی طرف سے مغفرت شاہ،مولانا جمشید احمد، صفت زرین، فخر اعظم، ایم آئی خان سرحدی ایڈوکیٹ، میر دولہ خان ایڈوکیٹ، ساجد اللہ ایڈوکیٹ، وجیہہ الدین، شجاع الحق، فضل ربی جان، شجاع الحق بیگ، سرورکمال ایڈوکیٹ اور دوسرے موجود تھے۔ ڈی سی لویر چترال نے تحریک کے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ وہ ان کے مطالبات کو بالائی حکام تک پہنچانے کی بھر پور کوشش کریں گے تاکہ مسئلے کا حل نکل سکے۔ نو تعینات ڈی پی او لویر چترال صلاح الدین بھی اس موقع پر موجود تھے۔