Chitral Times

Jun 13, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 59 لاکھ، الیکشن کمیشن نے اعدادوشمار جاری کردیے

Posted on
شیئر کریں:

رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 59 لاکھ، الیکشن کمیشن نے اعدادوشمار جاری کردیے

اسلام آباد(چترال ٹایمز رپورٹ)ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 59 لاکھ 63 ہزار تک پہنچ گئی، الیکشن کمیشن نے اعدادوشمار جاری کردیے۔الیکشن کمیشن نے 31 مئی 2023 تک کے رجسٹرڈ ووٹرز کے اعدادوشمار جاری کردیے ہیں جن کے مطابق ملک میں رجسٹرڈ ووٹرزکی تعداد 12 کروڑ 59 لاکھ 63 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔اعدادوشمار کے مطابق مرد ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 80 لاکھ 48 ہزار 816 اورخواتین ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 79 لاکھ 14 ہزار 782 ہے۔رجسٹرڈ ووٹرز میں مرد ووٹرز کا تناسب 54.02 فیصد اور خواتین ووٹرز کا 45.98 فیصد ہے۔اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 16 لاکھ 6 ہزار 379 ہے، جبکہ سندھ میں 2 کروڑ 64 لاکھ 88 ہزار 841 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں۔خیبرپختونخوا میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 15 لاکھ 82 ہزار 556 ہے جبکہ بلوچستان میں 52 لاکھ 60 ہزار 247 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 10 لاکھ 25 ہزار 575 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں۔

 

اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی سید امجد کیخلاف تحریکِ عدم اعتماد کامیاب

گلگت بلتستان(چترال ٹایمز رپورٹ)اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی سید امجد کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کامیاب ہو گئی۔33رکنی ایوان میں موجود 22 میں سے21 ارکان نے اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی سید امجد کے خلاف ووٹ ڈالے۔گلگت بلتستان اسمبلی میں اسپیکر کے حق میں صرف ایک ووٹ ڈالا گیا۔پی ٹی آئی نے اپنے ہی اسپیکر کو تحریکِ عدم اعتماد کے ذریعے عہدے سے ہٹا دیا۔

 

سرکاری سکیم کے تحت 46 ہزار پاکستانی عازمینِ حج سعودی عرب پہنچ گئے

اسلام آباد(سی ایم لنکس)سرکاری سکیم کے تحت فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے 46 ہزار سے زائد پاکستانی عازمینِ حج سعودی عرب پہنچ گئیہیں۔ ترجمان مذہبی امور کے مطابق مکہ مکرمہ میں پاکستانی عازمین کی تعداد 30 ہزارتک پہنچ گئی، مدینہ منورہ میں 16 ہزار عازمین موجود ہیں۔پاکستان سے مدینہ منورہ کیلئے پروازوں کا سلسلہ ختم ہو گیاہے،21 جون تک تمام سرکاری حج پروازیں جدہ اتریں گی۔حج سے قبل 42 ہزار سے زائد عازمینِ کرام کو مدینہ منورہ کی زیارت مکمل کروائی جائے گی۔پرائیویٹ حج سکیم کے عازمین کی آمد شروع ہو گئی ہے، 3 ہزار سے زائد عازمین مکہ مکرمہ پہنچ گئے۔35 حج گروپ آرگنائزرز کی مانیٹرنگ مکمل کر لی گئی؛ نجی حج سکیم کی 2 شکایات کا ازالہ کیا گیا۔شعبہ گمشدگی و بازیابی نے راستہ بھولنیوالے 18 عازمین حج کو ان کی رہائش تک پہنچایا گیا۔حج میڈیکل مشن کے تحت مکہ اور مدینہ میں دو ہسپتال اور 12 ڈسپنسریوں کے ذریعے طبی سہولیات کی فراہمی جاری ہے۔ مکہ اور مدینہ منورہ میں 272 ڈاکٹرز اور طبی عملہ 24 گھنٹے علاج کی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
75394