Chitral Times

Jun 12, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

نو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال صلاح الدین نے لوئر چترال میں اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

Posted on
شیئر کریں:

نو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال صلاح الدین نے لوئر چترال میں اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ)نو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال صلاح الدین نے لوئر چترال پولیس کی کمان سنبھال لی۔لوئر چترال پولیس لائن پہنچنے پر ایس۔پی انوسٹی گیشن محمد ستار خان اور دیگر افسران نے ڈی۔پی۔او کا استقبال کیا۔ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے ڈی۔پی۔او کو سلامی پیش کی۔ڈی۔پی۔او نے یادگار شہداء پر حاضری دی،پھول چڑھائے اور شہداء کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ ڈی۔پی۔او نے تمام شعبہ جات کا معائنہ کیا اور ہر ایک شعبے کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا اور اس میں مزید بہتری لانے کی خصوصی ہدایات دیں۔

ڈی۔پی۔او نے اس موقع پر کہا کہ لوئر چترال میں پبلک سروس ڈیلیوری اور جرائم کو کنٹرول کرنے کے لئے انسپکٹر جنرل اف خیبرپختونخواہ پولیس کی پالیسی پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔پبلک سروس ڈیلیوری اور جرائم کا سدباب میری اولین ترجیح ہوگی ۔ہمارا بنیادی کام ظالم کا ہاتھ روک کر مظلوم کا مدد گار بننا ہے امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھنا اور جرائم کے خاتمے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔تھانہ کلچر میں بہتری عوام اور پولیس کے درمیان فاصلے کم کرنا اور پولیس کے رویے میں تبدیلی لانے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔

chitraltimes dpo chitral lower salahuddin 1

chitraltimes dpo chitral lower salahuddin shuhada haziri


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
75377