Chitral Times

Dec 3, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بیار لوکل سپورٹ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام خواتین میں سبزیوں کے بیج تقسیم کئے گئے

Posted on
شیئر کریں:

بیار لوکل سپورٹ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام خواتین میں سبزیوں کے بیج تقسیم کئے گئے

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) بیار لوکل سپور ٹ آرگنائزیشن (BLSO) کے زیر اہتمام ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن ڈیویلپمنٹ سوسائٹی (HANDS) کے تعاؤن سے خواتین میں سبزیوں کے بیج(تخم) تقسیم کئے گئے۔اس موقع پر خواتین کونسلرز اور تنظیمات کے نمائندگان موجود تھیں۔سبزیوں کے بیج خواتین تنظیمات کے نمائندگان کو دیے گئے تاکہ وہ پنی اپنی تنظیمات کے ممبران کو دے سکیں۔جو سبزیات کے بیج خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے ہیں۔

اس موقع پر شراکاء نے HANDS پاکستان کے کاوشوں کو سراہا گیا۔شراکاء نے ہینڈز کے چیف ایگزیکٹیو شیخ تنویر اور چیف سروسز ایگزیکٹیو انیس دانش کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا،اور ان سے درخواست کی کہ جس طرح سیلاب اور زلزلہ کے دوران 2015-16 میں علاقے کے عوام کی مدد کی لوگ اس کو اب بھی یاد کر رہے ہیں اور اب بھی ہم امید کرتے ہیں کہ HANDS پاکستان جس طرح ملک کے دوسرے علاقوں میں لوگوں کی حالت زار بہتر بنانے کے لئے کام کررہی ہے ڈسٹرکٹ اپر چترال جو کہ نوازئیدہ اور پسماندہ ضلع ہے اپنی سرگرمیوں کو یہاں تک بڑ ھا کر علاقے کے عوام کو اپنے پاؤں میں کھڑا کرنے میں اہم کردار ادا کریں۔علاقے کے عوام HANDS کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔


شیئر کریں: