
چترال میں گندم کی نرخ کم کرنے اورفلورملز کوختم کرنے کے حوالے سے دھرنا گیارویں روز بھی جاری
چترال میں گندم کی نرخ کم کرنے اورفلورملز کوختم کرنے کے حوالے سے دھرنا گیارویں روز بھی جاری
چترال (نمایندہ چترال ٹائمز )چترال شہر میں بازار پل پرجاری احتجاجی دھرنا گیارویں روز بھی جاری رہا۔ دھرنے میں عوام الناس بڑی تعداد میں شرکت کی۔ دھرنے کے کنوینئر سابق ضلعی ناظم چترال حاجی مغفرت شاہ کی قیادت میں مختلف سیاسی پارٹیوں اور سول سوسائٹی کے رہنما اس دھرنے کے ذریعے سے حکومت کے سامنے دو مطالبات رکھے ہوئے ہیں۔ پہلا مطالبہ یہ ہے کہ چترال کو گلگت بلتستان کے ریٹ پر گندم مہیا کیا جائے جو کہ 2 ہزار روپے فی بوری (100 کلوگرام) ہے۔ دوسرا مطالبہ یہ ہے کہ چترال کے اندر سے فلور ملز کو ختم کیا جائے جو کہ ایک مافیا کی شکل اختیار کر چکے ہیں۔ گزشتہ ایک مہینے سے چترال کی عوام مستقل احتجاج اور گیارہ دنوں سے دھرنے پر بیٹھے ہوئے ہیں۔ عوام نے مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں شندور میلے کے وقت پہیہ جام ہڑتال اور روڈ بلاک کی وارننگ دی چکے ہیں۔