Chitral Times

Dec 1, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پرچترال لویر اور اپر میں اگہی واک اورصفائی مہم کا بھی اہتمام

شیئر کریں:

ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پرچترال لویر اور اپر میں اگہی واک اورصفائی مہم کا بھی اہتمام

چترال( نمایندہ چترال ٹایمز )ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر چترال کے دونوں اضلاع میں اس دن کے مناسبت سے اگہی پروگرامات کا انعقاد کیا گیا ، ضلعی انتظامیہ لوئرچترال کے زیراہتمام ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر پولوگراونڈ چترال میں ماحولیاتی اور موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے آگاہی واک کاانعقاد کیاگیا۔آگاہی واک میں ڈائریکٹرخیبرپختونخوا ریونیواتھارٹی راجہ فضل خالق ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لوئرچترال محمدعرفان الدین،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر لوئرچترال عدنان حیدرملوکی ،پولوپلیرشہزادہ سکندرالملک اوردوسروں نے شرکت کی ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لوئرچترال محمدعرفان اوردوسروں نے کہاکہ ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پرآئیے ہم سب مل کرایک پائیدارمستقبل کی تعمیرکی عہدکریں۔ہر ذمہ دار شہری ماحولیاتی تحفظ کے لئے اپنا کردار ادا کرے، اپنے آس پاس کے ماحول کوصاف رکھنے کی کوشش کریں، درخت لگائیں، پلاسٹک کا استعمال کم سے کم کریں ، خود بھی ماحولیاتی آلودگی اور اس کے اثرات پوری طرح سے سمجھیں ، معاشرے میں بھی اس کے بارے میں آگاہی پھیلائیں۔انہوں نے کہاکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت اور عوام مل کر ماحولیاتی تحفظ کیلئے مشترکہ قدم اٹھائیں تا کہ قدرتی ماحول کو اصل حالت میں بحال کرنا حقیقی معنوں میں ممکن ہو سکے۔

chitraltimes cheps organised world environment day 12 chitraltimes cheps organised world environment day booni

 

اسی طرح اپر چترال میں بھی اس دن کی مناسبت سے اگہی پروگرام کا انعقاد کیا گیا ، چترال ہیریٹیج اینڈ انوائرمنٹ پروٹیکشن سوسائٹی (CHEPS) کے زیر اہتمام اگہی واک کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد خالد زمان، تحصیل چیرمین مستوج سردار حکیم، ٹی ایم او مستوج مصباح الدین، چیئرمین چیپس جعفردوست ودیگر کے علاوہ مختلف مکاتب فکر اور مختلف سکولوں کے طلبا وطالبات نے حصہ لیا۔ واک کے اختتام پر صفائی مہم کا بھی اہتمام کیا گیا ، جس میں اسٹوڈنٹس نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

 

chitraltimes cheps organised world environment day 1

chitraltimes cheps organised world environment day


شیئر کریں: