اپر چترال میں ماحولیا ت کے عالمی دن کے موقع پر اسماعیلی بوائے اسکاؤٹس اور گرل گائیڈز اپر چترال کے زیر اہتمام “Beat Plastic Pollution” کے موضوع پر پروگرامات کا انعقاد
اپر چترال میں ماحولیا ت کے عالمی دن کے موقع پر اسماعیلی بوائے اسکاؤٹس اور گرل گائیڈز اپر چترال کے زیر اہتمام “Beat Plastic Pollution” کے موضوع پر پروگرامات کا انعقاد
اپرچترال ( چترال ٹایمز رپورٹ ) آج 5 جون 2023 کو ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر اسماعیلی بوائے اسکاؤٹس اور گرل گائیڈز اپر چترال نے “Beat Plastic Pollution” کے نام سے اپنے اپنے علاقوں میں پروگرامات کا انعقاد کیں، جن کا مقصد بالائی علاقوں خاص کر اپر چترال میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کرنا تھا، اور ساتھ ہی ساتھ ان کا مقصد لوگوں کو پلاسٹک کے استعمال کے نقصانات اور اس کے استعمال کو کم سے کم کرنے کے بارے میں بھی لوگوں کو آگاہ کرنا تھا۔ اسماعیلی بوئے اسکاؤٹس اور گرل گائیڈز نے مل کر اپنے اپنے علاقوں میں صفائی مہم کا بھی اہتمام کیا اور پلاسٹک ویسٹ کو بھی صاف کیں، اور پودے بھی لگائیں۔لوگوں نے بھی اسماعیلی بوئے سکاؤٹس اور گرل گائڈز کے کاموں کو سراہا اور اپنے ماحول کو صاف رکھنے کی بھی یقین دھانی کیں۔