Chitral Times

Dec 3, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

نہر اتھک کی تعمیر کے سلسلے میں  غیر ملکی ماہرین کا دورہ تریچ، امید کی ایک نئی کرن پیدا ہوگئی ہے۔عمائدین

Posted on
شیئر کریں:

نہر اتھک کی تعمیر کے سلسلے میں  غیر ملکی ماہرین کا دورہ تریچ، امید کی ایک نئی کرن پیدا ہوگئی ہے۔عمائدین

 

اپرچترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) نہر آتھک کے سلسلے میں گزشتہ دنوں ترکی اور بنگلہ دیش سے آئے ہوئےSUIS اور PRF سپیشلسٹس اور کنسلٹنٹس نے محکمہ ایریگیشن کے اعلیٰ حکام کے ہمراہ اپر چترال کا دو روزہ دورہ کیا۔

اس دورے کا مقصد موڑکہو کے وسیع و عریض علاقے کے لئے پانی بہم پہنچا کر آباد کرنے کے لئے شاگروم تریچ سے انے والی 5.2کلومیٹر لمبی ٹنل کا فنی جائزہ لینا تھا۔ مذکورہ ٹنل کی تعمیر سے علاقہ موڑکہو اور اس سے ملحقہ وسیع و عریض علاقے کو بآسانی پانی میسر ہوگی اور اس طرح ہزاروں ایکڑ زرعی اراضی بھی پانی سے سیراب ہوں گی۔ اس دورے سے علاقے میں امید کی ایک نئی کرن پیدا ہوگئی ہے ۔ علاقہ موڑکہو پہنچنے پر ربنواز خان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکہو/تورکہو نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا ۔اپنے دورے کے پہلے دن غیر ملکی ماہرین نے گاوں وریجون اور اتھول کے معتبرات کے ساتھ میٹنگ کی اور ان کے مسائل سنے۔
پروگرام کے مطابق اگلے دن مذکورہ ٹیم نے تریچ شاگروم کا دورہ کیا. اہالیاں علاقہ نے معزز مہمانوں کا والہانہ انداز میں استقبال کیااور مہمانوں کے اعزاز میں ایک پروگرام منعقد کیا گیا جس کی صدارت مولانا سمیع الحق نے کی.

اس موقع پر معروف کاروباری شخصیت عبداللہ نے انتہائی موثر انداز میں مختلف ادوار میں نہر اتھک کیلئے کی گئی اہل علاقہ کی کوششوں کی تفصیلات مہمانوں کو اگاہ کیا۔اس دوران عبدالرزاق مرحوم کا بالخصوص تذکرہ کیا گیا اور ان کی خدمات کو سلام عقیدت پیش کیا گیا۔ عبد اللہ نے بتایا کہ مرحوم عبدالرزاق اپنی انتھک جدوجہد ہی سے نہراتھک کو ٹنل میں تبدیل کر کے اس منصوبے کو قابل عمل بنایا تھا اور مرحوم ہی نے ایریگیشن کے اعلیٰ حکام کو ٹنل کی تجویز دی تھی۔ یقیناً یہ ان کے لئے صدقہ جاریہ ہے، اور سارے اہل علاقہ کی خدمت کی ایک عظیم مثال ہے جس کے تذکرے آج بھی زبان زد عام و خاص ہیں۔

انھوں نے ٹنل میں تریچ کیلئے روڈ کی ضرورت اور اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اگر ٹنل پر اربوں کا خرچہ آرہا ہے تو چند کروڑ کا خرچہ تریچ کیلئے روڈ اور دیگر ترقیاتی کاموں پر بھی ہونا چاہیے۔

اس کے بعد موصوف نے غیر ملکی ماہرین کو روڈ کی سیاحتی اور اسٹریٹیجک اہمیت کو مدد نظر رکھتے ہوئے ایک جامع اور قابل عمل پروپوزل بھی پیش کیا اور اس کے براہ راست اور ضمنی فوائد پر بھی روشنی ڈالی۔

اس موقع پر ماسٹر عطاء اللہ نے علاقائی مسائل سے متعلق سپاس نامہ پیش کیا، جس میں معزز مہمانوں کے سامنے اس ٹنل کے ساتھ وادی تریچ کے لئے آمدورفت کے لیے روڈ کا بھی مطالبہ کیا جس سے نہ صرف آمدورفت کی سہولت میسر ہوگی بلکہ علاقے میں سیاحت کو بھی فروغ ملے گا.  پروگرام میں قاسم نے بھی کچھ اہم علاقائی مسائل پر گفتگو کی۔جبکہ امیر جماعت اسلامی اپر چترال مولانا جاوید نے بھی اظہار خیال کیا۔

chitraltimes foreigners visit mulkhow athak chaneel

chitraltimes turkish and Bangladashi experts visit upper chitral and mulkhow 4 chitraltimes turkish and Bangladashi experts visit upper chitral and mulkhow 1


شیئر کریں: