
16 برس بعد 54 ارب قرضہ معافی پر ازخود نوٹس سماعت کیلئے مقرر
16 برس بعد 54 ارب قرضہ معافی پر ازخود نوٹس سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ)سپریم کورٹ نے بینکوں سے 54 ارب روپے قرض لے کر معاف کرانے والے 222 افراد کے خلاف ازخود نوٹس سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔ جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا تین رکنی بنچ 7 جون کو 54 ارب روپے قرضہ معافی کے خلاف ازخود نوٹس کیس کی سماعت کرے گا۔ جسٹس منیب اختر اور جسٹس جمال خان مندوخیل بنچ میں شامل ہوں گے۔سپریم کورٹ نے اس حوالے سے مقدمے کے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے بینکوں سے قرض معاف کرنے والے 222 افراد کے خلاف 2007ء میں از خود نوٹس لیا تھا۔
عثمان بزدار کا پی ٹی آئی چھوڑنے اور سیاست سے دست برداری کا اعلان
کوئٹہ(سی ایم لنکس)پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پی ٹی آئی چھوڑنے اور سیاست سے دست برداری کا اعلان کردیا۔اس بات کا اعلان انہوں ں ے لاہور میں ایک مختصر پریس کانفرنس میں کیا۔ عثمان بزدار نے نو مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہوا درست نہیں ہوا، میں تحریک انصاف سے کنارہ کشی اختیار کررہا ہوں اور آئندہ کے لیے سیاست سے بھی دست برداری کا اعلان کرتا ہوں۔عثمان بزدار نے پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہمیشہ پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔ایک سوال پر عثمان بزدار نے کہا کہ جو بے گناہ لوگ گرفتار کیے گیے ہیں میری اعلیٰ حکام سے درخواست ہے کہ انہیں رہا کیا جائے۔ ایک اور سوال پر انہوں ں ے کہا کہ میں نے تین سال پنجاب کے عوام کی خدمت کی، میرا ضمیر مطمئن ہے، 14 ماہ سے میں اپنے مقدمات کا سامنا کررہا ہوں۔