Chitral Times

Dec 1, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

تحریک حقوق عوام اپر چترال کے زیر اہتمام گندم کی قیمت میں بے تحاشہ اضافہ اور چترال شندور روڈ میں کام کی بندش کے خلاف احتجاجی جلسہ

Posted on
شیئر کریں:

تحریک حقوق عوام اپر چترال کے زیر اہتمام گندم کی قیمت میں بے تحاشہ اضافہ اور چترال شندور روڈ میں کام کی بندش کے خلاف احتجاجی جلسہ

اپر چترال (نمائندہ چترال ٹائمز )تحریک حقوق عوام اپر چترال کے زیر اہتمام گندم کی قیمت میں بے تحاشہ اضافہ اور چترال شندور روڈ میں کام کی بندش کے خلاف اپر چترال بونی میں احتجاجی جلسہ منعقد ہوا جس کی صدارت صدر تحریک حقو ق عوام اپر چترال مختار احمد سنگین نے کی ۔جلسے میں اپر چترال کے مختلف علاقوں سے اۓ ہوۓ عوام کی کثیر تعداد شرکت کی۔ مقرریں نے اپنے خطاب میں گندم کی قیمت میں بے تحاشہ اضافے کو عوام پر ظلم اور نا انصافی قرار دیا اور سبسڈی کو بحال کرنے کا پرزور مطالبہ کیا ۔مقرریں چترال شندور روڈ کے حوالے سے بات کرتے ہوۓ کہا کہ حکومت نے روڈ پر کام کو روکر اپر چترال کے عوام کے ساتھ ظلم کیا ہے۔ تیار ترکول اوکھاڑ کر متعلقہ ٹیکہ دار نے روڈ کو تباہ برباد کر کے چھوڑا ہے جو اپر کے عوام کے ساتھ انتہاٸی نا انصافی اور ظلم ہے ۔انھوں نے روڈ پرکام کو فوری شروغ کرنے کا مطالبہ کیا۔

مقررین نے مزید کہا مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں لوٸیر چترال کے نمایندوں اور عماٸدیں سے مشاورت کرکےمساٸل کو حل کرنے کےلیےتحریک چلاٸین گے عوام کو سڑکون پر لا کر احتجاج،جلوس جلسوں کا سلسلہ مطالبات کی منظوری تک جاری رکھیں گے اور روڈ بلاک کرکے اس سال ہونے والاشندور فیسٹیول کوبھی منعقد نہیں ہونے دینگے۔ مقرریں میں نادر خان، عید علی ،جلال الدین ،سلطان نگاہ، نادر جنگ، رحمت سلام، سابق ناظم سلامت خان ،محی الدین ،شاہ وزیر لال، سابق ایس پی محمد سعید خان لال، عبداللہ جان و دیگر نے خطاب کیے جلسے کی نظامت کے فراٸیض معروف سماجی و سیاسی شخصیت پرویز لال نے انجام دین۔

chitraltimes tehrik huqoq upper chitral protest rally for wheat and chitral shandur road 5

chitraltimes tehrik huqoq upper chitral protest rally for wheat and chitral shandur road 1 chitraltimes tehrik huqoq upper chitral protest rally for wheat and chitral shandur road 3 chitraltimes tehrik huqoq upper chitral protest rally for wheat and chitral shandur road 2


شیئر کریں: