
مروئی بالا میں آٹھارہ سالہ نوجوان کی مبینہ خودکشی
مروئی بالا میں آٹھارہ سالہ نوجوان کی مبینہ خودکشی
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال لوئیر کے علاقہ مروئی بالا میں نوجوان نے مبینہ طور پر بارہ بوربندوق سے فائرکرکے اپنی زندگی کا چراغ گل کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق تقریبا آٹھارہ سالہ نوجوان عفت الرحمن ولد حکیم الرحمن سکنہ مروئی بالا لوئرچترال نے نامعلوم وجوہات کی بناکربارہ بوررائفل سے خودپرگولی چلاکرخودکشی کرلی ہے ۔لاش کوڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال چترال میں پوسٹ مارٹم کے بعدورثاکے حوالہ کیا گیا۔ تاہم مقامی پولیس موقعے پر پہنچ کر تفتیش کررہی ہے۔