Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سگریٹ تمباکو کے نقصانات۔ عالمی تمباکو سے انکار کا دن ۳۱ مئی‎‎

شیئر کریں:

سگریٹ تمباکو کے نقصانات- عالمی تمباکو سے انکار کا دن ۳۱ مئی‎‎

سلام علیکم ایڈیٹر صاحب
عالمی “تمباکو سے انکار “کے دن ہمیں یہ عہد کرنا ہے۔کہ سگریٹ جیسے نقصاندہ اور زہر سے اپنے آپ اوراپنے خاندانوں کو بچائے۔
سگریٹ پینے سے مختلیف قسم کی جان لیوا بیماریاں جنم لیتی ہیں جیسا کہ

۱۔دل کے شریانوں کی بیماری جو کہ ہارٹ اٹیک کا سبب بن سکتاہے۔تحقیق سے ثابت ہے ۱۰۰ میں سے ۵۰ فیصد سگریٹ پینے والوں کو دل کی بیماریہوسکتی ہے۔خون کے سرخ ذرات میں بے تحاشا اضافہ ہوتا ہے۔جس کی وجہ سے خون گاڑھا ہوتا ہے۔جو دل کے شریانوں میں خون کی روانگی کو متاثر کرتی ہے۔

۲-دماع کے شریانوں کی بیماری جس کی وجہ سے فالج کا خطرہ لاحق ہوتا ہے۔اور یاد داشت کمزور ہوتا ہے

۳۔سگریٹ پینے سے پھپڑوں کی نلیوں میں سوزش کے علاوہ اور مستقل نقصان ہوتا ہے۔پھپڑوں کے کنسر ،دمہ کی بیماری یہ زیادہ تر سگریٹ پینے سے آتی ہیں۔

۴-سگریٹ پینے سے جگر اور دوسرے اہم اعضاء کو خون کی روانگی متاثر ہوتی ہے۔جس سے یہ اعضاء کو نقصان پہنچتاہے۔

اس کی علاوہ سگریٹ پینے سے تحقیق کے مطابق جوڑوں کی بیماری،آنکھوں کی بیماری اور دوسرے بہت ساری بیماریاں بھی پیدا ہوتی ہیں۔
تحقیق سے یہ پتہ چلا ہے کہ سگریٹ نہ پینے والے ایسے افراد جو سگریٹ پینے والوں کے پاس موجود ہوتے ہیںں اور پیسیو سموکنگ کرتے ہیں۔ وہ بھی برابر نقصان اٹھاتےہیں۔۔امریکہ میں پیسیو سموکنگ سے مرنے والوں کی سالانا تعداد چالیس ہزار سے ذیادہ ہے جن میں شیرخوار بچے بھی ہیں۔ جو سگریٹ خود نہییں پیتے بلکہ سگریٹ پیتے وقت سگریٹ پینے والوں کے آس پاس ہوتے ہیں۔
آج سے ہم عہد کرے کہ ہم سگریٹ پینا چھوڑدے اور اپنی صحت کے ساتھ ساتھ پیسہ بھی بچائے۔اور یہ مضر صحت چیز سے دور رہے۔گھر میں بچوں کے سامنے سگریٹ پینے سے پرہیز کرے۔

شمس علی شاہ


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, خطوطTagged
75110