
کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پولیس لائن لوئر چترال میں اینٹی رائٹ سکواڈ تشکیل دے دیا گیا
کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پولیس لائن لوئر چترال میں اینٹی رائٹ سکواڈ تشکیل دے دیا گیا
چترال ـ ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ (PSP) کے خصوصی احکامات پر پولیس لائن لوئر چترال میں اینٹی رائٹ سکواڈ تشکیل دیا گیا ہے۔ ڈی۔ایس۔پی۔ہیڈکوارٹر احمد عیسی نے مجمع خلاف قانون کو منتشر کرنے کیلئے اینٹی رائٹ سکواڈ کے عملی مظاہرہ کا جائزہ لیا اور پولیس نوجوانوں کی تیاریوں کو سراہا۔
اس موقع پر اینٹی رائٹ فورس نے آنسو گیس, شیلنگ گیس اور مجمع خلاف قانون سے نمٹنے کا عملی مظاہرہ کیا تاکہ کسی بھی ناخوشگور واقعہ پیش آنے پر اس سے بروقت نمٹا جاسکے ۔ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ نے اس موقع پر کہا ہے کہ لوئر چترال پولیس قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ امن و امان کے قیام اور ضلع میں جرائم کے خاتمے کیلئے تمام ضروری اقدامات عمل میں لائے جائیں گئے۔