Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال لوئیر پولیس نے مروئے بالا میں نوجوان کے قتل کے ملزم اعجاز کی مقامی عدالت سے جسمانی ریمانڈ حاصل کرلی

Posted on
شیئر کریں:

چترال لوئیر پولیس نے مروئے بالا میں نوجوان کے قتل کے ملزم اعجاز کی مقامی عدالت سے جسمانی ریمانڈ حاصل کرلی

چترال (نمائندہ  چترال ٹائمز ) لویر چترال پولیس نے منگل کے روز مروئے بالا میں ایک نوجوان الحاج الدین کے قتل کے ملزم اعجاز کی مقامی عدالت سے جسمانی ریمانڈ حاصل کی۔ پولیس اسٹیشن کوغوزی میں چاک شدہ ایف آئی آر کے مطابق اتوار کے روز مروئے بالا سے تعلق رکھنے والے اعجاز ولد رحمت زار نے اپنے ہی گاؤں کے الحاج الدین ولد آمین الدین کو 12بور بندو ق سے فائر کرکے قتل کرنے کے بعد اپنے آپ کو آلہ قتل سمیت مروئے میں واقع پولیس چوکی میں رضاکارانہ طور پر حوالہ دے دیا۔ مبینہ قاتل نے قتل کی وجہ اپنے 6 سالہ چھوٹے بھائی کی قتل کا بدلہ قرار دیا جس کی سر بریدہ لاش 2011ء میں گھر کے قریب مکئی کے کھیت میں پائے جانے پر مقتول کو گرفتار کرلیا گیا تھا جسے بعد میں ہائی کورٹ نے بری کردیا جبکہ سیشن کورٹ میں انہیں سزا ہوئی تھی۔ مقتول کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد سپردِ خاک کیا گیا ۔


شیئر کریں: