Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی اور بارش کی پیش گوئی

Posted on
شیئر کریں:

ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی اور بارش کی پیش گوئی

اسلام آباد(چترال ٹائمز رپورٹ )محکمہ موسمیات نے آج بھی ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی اور بارش کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، خیبر پختونخوا، بالائی سندھ، شمال مشرقی بلوچستان اور کشمیر میں آندھی، جھکڑ کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔گزشتہ  روز چترال میں طوفانی ہوائیں چلیں ،جبکہ پنجاب کے مختلف اضلاع ملتان اور گردونواح میں طوفانی بارش اور ڑالہ باری ہوئی تھی جس کے باعث بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا اور 200 سے زائد فیڈرز ٹرپ کرگئے۔

 

چیف سیکرٹری کو دھمکانے کا کیس، رانا ثناء پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

گوجرانوالہ(سی ایم لنکس)انسداد دہشتگردی عدالت گوجرانوالہ نے چیف سیکرٹری کو دھمکانے کے کیس میں وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔تھانہ انڈسٹریل ایریا گجرات میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے خلاف انسداد دہشت گردی کے تحت درج مقدمے پر سماعت ہوئی، رانا ثناء اللہ کے وکیل عبدالماجد عدالت میں پیش ہوئے، وزیر داخلہ کے خلاف ادروں کو دھمکانے اور چیف سیکرٹری کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج ہوا تھا۔وکلا کی جانب سے رانا ثناء اللہ کی حاضری سے استشنی کی درخواست دی گئی، عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 28 جون تک ملتوی کر دی اور کہا 28 جون کو وفاقی وزیر داخلہ پر فرد جرم عائد کی جائیگی۔اس سے قبل گجرات پولیس نے مقدمے کو خارج کر کے اخراج رپورٹ عدالت میں جمع کرائی تھی، عدالت نے پولیس کی رپورٹ کو خارج کرتے ہوئے ملزم کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

 

چیف سیکریٹریز کی بعد از ریٹائرمنٹ مراعات کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار

کوئٹہ(چترال ٹائمز رپورٹ)بلوچستان ہائی کورٹ نے چیف سیکریٹریز کی بعد از ریٹائرمنٹ مراعات کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔جسٹس ہاشم کاکڑ پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دیا ہے۔سابق چیف سیکریٹریز کو بلوچستان، کراچی، اسلام آباد میں سرکاری ریسٹ ہاوسز میں مفت رہائش کی سہولت دی گئی تھی۔سابق چیف سیکریٹریز کو پروٹوکول کے ساتھ پک اینڈ ڈراپ کی سہولت بھی دی گئی تھی۔اس کے علاوہ سابق چیف سیکریٹریز کو تاحیات گن مین، ڈرائیور اور ماہانہ 250 لیٹر پیٹرول کی مراعات حاصل تھیں۔

 

روز ویلٹ ہوٹل کا امریکا میں نیا معاہدہ ہو گیا

نیویارک(سی ایم لنکس)پی آئی اے کی ملکیت روز ویلٹ ہوٹل کا امریکا میں نیا معاہدہ ہو گیا۔پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق معاہدہ نیو یارک سٹی ہیلتھ اینڈ ہاسپٹلز کارپوریشن کے ساتھ ہوا ہے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ روز ویلٹ ہوٹل تین سال کے لیے نیویارک سٹی ہیلتھ اینڈ ہاسپٹلز کارپوریشن چلائے گی، معاہدے کے تحت امریکی فرم روز ویلٹ ہوٹل میں ہاؤسنگ مائگرنٹس کو رکھے گی۔پی آئی اے انتظامیہ نے کہا کہ 18ماہ کی گارنٹی بھی امریکی فرم نے پی آئی اے انویسٹمنٹ منیجمنٹ کو دی ہے، روز ویلٹ ہوٹل کی ایمپلائز یونین سے بھی امریکی فرم نے سیٹلمنٹ معاہدہ کر لیا ہے، نئے معاہدے کے بعد اب روز ویلٹ ہوٹل دوبارہ کھل گیا ہے۔واضح رہے کہ پی آئی اے انتظامیہ سے روز ویلٹ ہوٹل کے متعلق پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے جواب طلب کیا تھا


شیئر کریں: