Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سپریم کورٹ ریویو اینڈ ججمنٹس آرڈر قانون بن گیا، نواز شریف اور جہانگیر ترین اپیل کرسکیں گے

Posted on
شیئر کریں:

سپریم کورٹ ریویو اینڈ ججمنٹس آرڈر قانون بن گیا، نواز شریف اور جہانگیر ترین اپیل کرسکیں گے

اسلام آباد(چترال ٹائمز رپورٹ ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سپریم کورٹ ریویو اینڈ ججمنٹس آرڈر ایکٹ 2023ء پر دستخط کردیے جس کے بعد یہ قانون (ایکٹ) بن گیا۔ سپریم کورٹ اٹارنی جنرل پاکستان نے ریویو آف ججمنٹ ایکٹ 2023ء کی کاپی اور نوٹی فکیشن سپریم کورٹ جمع کروا دیا۔ یہ قانون جمعہ سے نافذ ہوگا۔آرٹیکل 184 کے تحت مقدمات کی نظرثانی درخواستوں میں سپریم کورٹ اپیل کی طرز سماعت کرے گی۔اس نئے قانون کے تحت نواز شریف اور جہانگیر ترین 60 دن کے اندر اپنی سزا کے خلاف اپیل دائر کرسکیں گے۔ ایکٹ کے تحت 184(3) کے فیصلے کے خلاف 60 روز کے اندر اپیل دائر کی جاسکے گی۔ایکٹ کا دائر کارہ اس قانون کے بننے سے پہلے کے فیصلوں پر بھی ہوگا، ایکٹ کا دائر کار سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس کے فیصلے اور رولز پر بھی ہوگا۔ ایکٹ نافذ ہونے کے بعد نواز شریف اور جہانگیر ترین بھی ایکٹ سے فائدہ اٹھاسکیں گے۔ایکٹ کے تحت نظرثانی درخواست کی سماعت لارجر بینچ کرے گا، لارجر بینچ میں ججز کی تعداد مرکزی کیس کا فیصلہ سنانے والے ججز سے زیادہ ہوگی۔

 

نیب تحقیقات میں بڑی پیشرفت، آڈٹ شروع

لاہور(سی ایم لنکس) قومی احتساب بیورو (نیب) نے مفت آٹا اسکیم کی تحقیقات میں بڑی پیش رفت سامنے آنے کے بعد آڈٹ شروع کر دیا۔پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور محکمہ خوراک نے آڈیٹر جنرل آفس کو تمام ریکارڈ فراہم دے دیا۔ نیب کی جانب سے معاونت کی درخواست کے بعد محکمہ آڈیٹر جنرل پاکستان نے پنجاب میں تقسیم کیے جانے والے مفت آٹے کا آڈٹ شروع کر دیا۔آڈٹ افسران نے فلورملز کو جاری کی جانے والی گندم، تیار کیے جانے والے آٹا تھیلوں، ارسال کیے جانے اور وصول ہونے والے تھیلوں کی تعداد سمیت تقسیم کیے جانے والے آٹا تھیلوں کا تقسیمی مرکز کی سطح پر آڈٹ شروع کر دیا۔نیب تحقیقات کے دوران ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فلور ملز سے 10 روپے فی تھیلا جمع کرنے کا بھی انکشاف ہوا۔ فلورملز سے یہ رقم مفت آٹا تقسیم مراکز کے اخراجات کی ادائیگی کی مد میں حاصل کی گئی۔نیب کی جانب سے مفت ا?ٓٹا وصول کرنے والے افراد کی تصدیق کی جائے گی اور یہ بھی معلوم کیا جائے گا کہ انہیں مفت آٹے کے 3 تھیلے ملے یا نہیں۔

 

وزیر اعظم کا بجٹ میں ریلیف اقدامات کی خود نگرانی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(چترال ٹائمز رپورٹ ) وزیر اعظم شہباز شریف نے بجٹ میں ریلیف اقدامات کی خود نگرانی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہیں، وزیراعظم نے بجٹ میں ریلیف کیلئے وزیر دفاع خواجہ آصف کی سربراہی میں کمیٹی بھی قائم کر دی، وزیر اعظم متعلقہ وزارتوں، ڈویڑنز سے تجاویز پر خود بریفنگ لیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ میں ریلیف کیلئے تجاویز تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، وزیراعظم ریلیف کے قابل عمل تجاویز کو بجٹ کا حصہ بنانے کی ہدایت کریں گے، وزیراعظم تنخواہوں، پنشن، جاری اخراجا

 

پی ٹی آئی نمائندوں کے تحفظ کیلئے جماعت اسلامی کا عدالت سے رجوع

کراچی(سی ایم لنکس)بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کے کامیاب ہونے والے نمائندوں کے تحفظ کے لیے جماعت اسلامی نے سندھ ہائیکورٹ سیرجوع کر لیا۔
پی ٹی آئی کے منتخب نمائندوں کے تحفظ کے لیے جماعت کراچی کے امیر حافظ نعیم نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔حافظ نعیم الرحمان نے درخواست میں مؤقف پیش کیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوچکا ہے، منتخب چیئرمین کی تعداد کے لحاظ سے جماعتوں کو مخصوص نشستوں پر کامیاب امیدواروں کا اعلان ہو گا۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ پہلے مرحلے میں پیپلز پارٹی نے ہر طرح کی دھاندلی کی اور انتظامی مشینری سے مداخلت کی، اسلام آباد ہائی کورٹ نے 6 نشستوں پر وائس چیئرمین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا تھا، جماعت اسلامی نے پیپلز پارٹی کی دھاندلی کے باوجود کراچی میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے، جبکہ تحریک انصاف نے 41 نشستوں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ پی ٹی آئی نے کراچی کے میئر کے انتخابات کے لیے حافط نعیم الرحمان کی غیرمشروط حمایت کا اعلان کیا، جس کے بعد سے پی ٹی آئی کے منتخب بلدیاتی نمائندوں کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں اور پولیس نے کئی منتخب نمائندوں اور امیدواروں کو غیر قانونی طور پر گرفتارکرلیا ہے، گرفتارمنتخب نمائندوں کوحلف لینے کی اجازت دی جائے۔

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
75075