Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ضلع اپر چترال کے سیلاب زدہ دیہات میں بچوں کو ذہنی صحت کے حوالے سے سرحد رورل سپورٹ پروگرام نے چائلڈ پروٹیکشن پراجیکٹ کا اغاز کردیا

Posted on
شیئر کریں:

ضلع اپر چترال کے سیلاب زدہ دیہات میں بچوں کو ذہنی صحت کے حوالے سے سرحد رورل سپورٹ پروگرام نے چائلڈ پروٹیکشن پراجیکٹ کا اغاز کردیا

 

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) سال 2022ء کے دوران ضلع اپر چترال کے سیلاب زدہ دیہات میں بچوں کو ذہنی صحت کے حوالے سے سرحد رورل سپورٹ پروگرام نے اقوام متحدہ کے ذیلی ادارہ یونیسیف کی مالی تعاون سے چائلڈ پروٹیکشن پراجیکٹ کا اغاز کردیا ہے جس کے تحت متاثرہ علاقوں میں بچوں کو سیلاب کی تباہ کاریوں کے نتیجے میں ذہنی کوفت کی پیچیدہ کیفیت سے باہر نکالنے اور ان کی زندگیوں کو معمول کی ٹریک پر ڈالنے کے لئے مجوزہ اقدامات پر عمل شروع کردیا گیا ہے۔ گزشتہ دنوں اپر چترال کے ضلعی ہیڈ کوارٹرز بونی کے مقام پر اس سلسلے میں منعقدہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے چائلڈ پروٹیکشن افیسر جاوید احمد نے کہاکہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں بونی کے علاوہ ریشن، بریپ، کھوژ اور وریجون میں منصوبے پر پیش رفت جاری ہے جہاں سول سوسائٹی کی بھر پور تعاون سے والدین میں آگہی پھیلانے کے ساتھ دیہی سطح پر چائلڈ پروٹیکشن کمیٹیوں کا قیام عمل میں لاکر ان کی معاونت کی جارہی ہے تاکہ یہ پائیدار بنیادوں پر قائم ہوکر اہداف حاصل کرنے کے قابل ہوسکیں۔

انہوں نے کہاکہ ایس آر ایس پی کے چیف ایگزیکٹو افیسر شہزادہ مسعود الملک کی خصوصی دلچسپی سے اس پراجیکٹ کے ٹارگٹ کو حاصل کرنے کے لئے ماہرین نفسیات کی خدمات حاصل بھی حاصل کی گئی ہیں جبکہ رضاکاروں کی ٹیمیں بھی تیار کی گئی ہیں اور ہر گاؤں میں safeاسپیس کے نام سے جگہ متعین کرکے بچوں کو عمر کے لحاظ سے درجہ بندی کرکے ان کی دلچسپی کے سامان اور کھلونے مہیا کئے گئے ہیں اور مزید رابطہ کاری کے واسطے پئیر نیٹ ورک بناکر انہیں فعال بنائے گئے ہیں۔ جاوید احمد نے اس با ت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ بچوں کے خلاف تشدد کا خاتمہ کرنے میں سول سوسائٹی کا کردار نہایت ہی اہم اور حساس نوعیت کا ہے اور فلاحی معاشرہ چائلڈ پروٹیکشن کو یقینی بنائے بغیر تشکیل نہیں پاسکتا۔

chitraltimes srsp tournament for 2


شیئر کریں: