Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

  لویر چترال کے یونین کونسل شوغور میں  کمیونٹی بیسڈ سرچ اینڈ ریسکیو کے ساتھ فرسٹ ایڈ کی عملی تربیت کی فراہمی کے لئے تین روزہ ٹریننگ پروگرام کا انعقاد

شیئر کریں:

  لویر چترال کے یونین کونسل شوغور میں  کمیونٹی بیسڈ سرچ اینڈ ریسکیو کے ساتھ فرسٹ ایڈ کی عملی تربیت کی فراہمی کے لئے تین روزہ ٹریننگ پروگرام کا انعقاد

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ایشیاء اور افریقہ میں کثیر جہتی قدرتی آفات کے بارے میں پیشگی خبردار کرنے کا ادارہ RIMES(رائمز) نے یو ایس ایڈ کی معاونت سے لویر چترال کے یونین کونسل شوغور میں قدرتی آفات کی صورت میں شوغور، برشگرام، ارکاری اور کریم آباد سے تعلق رکھنے والے 30رضاکاروں کے لئے کمیونٹی بیسڈ سرچ اینڈ ریسکیو کے ساتھ فرسٹ ایڈ کی عملی تربیت کی فراہمی کے لئے تین روزہ ٹریننگ پروگرام کا انعقاد کیا جوکہ ہفتے کے روز احتتام پذیر ہوئی۔ احتتامی تقریب میں معروف سوشل ورکر مفتاح الدین مہمان خصوصی تھے جبکہ ویلج کونسل شوغور کے چیرمین اعجا زاحمد خان نے صدارت کی اورعلاقے کے معززین کے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر تربیت حاصل کرنے والے رضاکاروں نے سرچ اور ریسکیو اپریشن کے ساتھ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کاعملی مظاہر ہ کیا جسے شرکاء نے سراہا۔

chitraltimes rimies workshop on emergency

اس موقع پر اپنے خطاب میں مہمان خصوصی نے قدرتی آفات کے شدیدخطرات کی زد میں واقع اس وادی میں کمیونٹی کو قدرتی آفات سے نمٹنے اور نقصانات کی شدت کی کم کرنے اور قیمتی جانوں کو بچانے کے لئے تیار کرنے پر رائمز کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ آفات سماوی کو روکنا تو انسان کی بس کی بات نہیں ہے لیکن ان آفات کے نتیجے میں نقصانات اور تباہی میں کمی ضرور لائی جاسکتی ہے مگر اس کے لئے پہلے سے پیشہ ورانہ خطوط پر تیار ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہاکہ سرچ اور ریسکیو کی تربیت حاصل کرنے والے مقامی وولنٹئیرز اس علاقے کے لئے اثاثہ ہیں جوکہ آفات ناگہانی میں اس پسماندہ اور دورافتادہ وادی میں متعلقہ اداروں کی آمد سے پہلے ابتدائی اور انتہائی مفید خدمات انجام دیں گے۔ اعجاز احمد نے مقامی وولنٹئیرز کو دی جانے والی تربیت کی معیار پر اپنی اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ اس نوعیت کی مزید تربیتی پروگرامات دیگر وادیوں میں منعقد کرنے پر زور دیا۔انہوں نے تربیت فراہم کرنے والا ادارہ ریسکیو 1122کے تربیت کاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے مقامی رضاکاروں کی معیاری تربیت فراہم کی۔ کمیونٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے ماسٹر مفتاح الدین اور غازی الدین نے بھی اپنے خیالات کا اظہارکیا اور تربیت کی افادیت پر روشنی ڈالی اور رائمز ادارے کا شکریہ اداکیا۔ رائمز کے ڈی آر ایم اسپیشلسٹ عنبر مسعود، اعجاز احمد خان، مفتاح الدین اور ریسکیو 1122کے نمائندوں نے ٹریننگ کے شرکاء میں سرٹیفیکٹ بھی تقسیم کئے۔

chitraltimes rimies workshop on emergency shoghore 2 chitraltimes rimies workshop on emergency shoghore 6 chitraltimes rimies workshop on emergency shoghore 1 chitraltimes rimies workshop on emergency shoghore 4 chitraltimes rimies workshop on emergency shoghore 3


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
75017