Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

عازمین حج چار اشیاء اپنے ساتھ نہ لائیں، سعودی حکام کی ہدایات

Posted on
شیئر کریں:

عازمین حج چار اشیاء اپنے ساتھ نہ لائیں، سعودی حکام کی ہدایات

ریاض (چترال ٹایمزرپورٹ) سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے ہوائی سفر کے دوران عازمین حج کو چار چیزیں ساتھ لانے پر پابندی عائد کردی۔وزارت نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کا مقدس سفر کرنے والے مسافروں کو طیارے میں چار چیزیں لانے سے روک دیا ہے۔وزارت نیاپنے ٹویٹراکاؤنٹ پرایک انفوگرافک میں چار اشیاء کی نشاندہی کی ہے جو ہوائی جہاز میں سفر کرتے وقت ممنوع ہیں۔ان چیزوں میں پلاسٹک کے تھیلے، پانی کی بوتلیں اور کھلا مواد، بے تربیت اور پیک نہ کیا گیا مواد اور کپڑے میں لپٹا ہوا سامان شامل ہے۔واضح رہے کہ پاکستان سے مختلف پروازوں کے ذریعے 9 ہزار عازمین حج کو سعودی عرب پہنچا دیا گیا، اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے نے کہا ہے کہ لاہور سے پہلی حج پرواز پی کے743 سے 327عازمین حج مدینہ منورہ روانہ ہوئے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
74998