Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گلگت بلتستان کے ضلع استور کے علاقے شونٹھر ٹاپ پاس میں برفانی تودہ گرنے سے 10 افراد جاں بحق اور 10 زخمی، وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ جی بی کا اظہار افسوس و تعزیت

شیئر کریں:

گلگت بلتستان کے ضلع استور کے علاقے شونٹھر ٹاپ پاس میں برفانی تودہ گرنے سے 10 افراد جاں بحق اور 10 زخمی، وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ جی بی کا اظہار افسوس و تعزیت

 

گلگت (چترال ٹائمز رپورٹ ) ریسیکو زرائع کے مطابق کشمیر سے آنے والے 35 خانہ بدوشوں کے گروپ نے کھائی کے قریب کیمپ لگا رکھا تھا، کیمپ میں موجود افراد گذشتہ رات برفانی تودے کی زد میں آئے ، خراب موسم، دشوار گزار راستے کے باعث امدادی سرگرمیوں میں رکاوٹ آرہی ہے۔

ترجمان نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق این ڈی ایم اے، مقامی انتظامیہ، ریسکیو 1122 کے ساتھ رابطے میں ہے، فورس کمانڈر شمالی علاقہ جات کو ریسکیو و ریکوی کیلئے متحرک کر دیا گیا ہے۔ این ڈی ایم اے نے 2 پاک آرمی کے ہیلی کاپٹرز دستیاب کر دیے ہیں، ہلاک، زخمی اور لاپتہ ہونے افراد کی تعداد کی تصدیق کی جا رہی ہے۔

دریں اثنا وزیرِ اعظم شہباز شریف کا استور، گلگت بلتستان میں شونٹر ٹاپ سے برفانی تودہ گرنے سے قیمتی جانوں کے زیاں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار۔ واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کیلئے مغفرت اور اہلِ خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعاکی ہے۔

اسی طرح وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے استور شونٹر ٹاپ پر برفانی تودہ گرنے کے واقعے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ، ریسکیو 1122، GBDMA و محکمہ صحت کو دبے افراد کو نکالنے کے لئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لانے کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلی نے سیکرٹری داخلہ، ڈی جی جی بی ڈی ایم اے، و دیگر اعلی حکام کو فوری طور استور پہنچنے اور کنٹرول روم قائم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ زرائع کے مطابق کم و بیش دس افراد ملبے تلے دب گئے ہیں ۔وزیراعلی بھی جلد متاثرہ علاقے کا دورہ کریں گے۔ وزیراعلی نے کہا ہے دبے افراد کے سرچ اینڈ ریسکیو کے لئے ہر ممکنہ اقدامات کریں گے۔

chitraltimes gb avalanch hit 10 dies 10 injured 1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, گلگت بلتستانTagged
74989