Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

 ڈی ایس ایس بمبوریت دوبارہ بحال؛ ڈپٹی کمشنر کا شکریہ : عمائدین ایون و کالاش ویلی 

Posted on
شیئر کریں:

 ڈی ایس ایس بمبوریت دوبارہ بحال؛ ڈپٹی کمشنر کا شکریہ : عمائدین ایون و کالاش ویلی

چترال (نمایندہ چترال ٹایمز ) چیرمین ویلج کونسل ایون ون وجیہ الدین،چیرمین وی سی ایون ٹو محمد رحمن و چیرمین ویلج کونسل بمبوریت خلیل الرحمن،اقلیتی کونسلر نابیگ ایڈوکیٹ، جنرل کونسلر شرافت شاہ،اقلیتی لیڈی کونسلر شاعرہ اور ڈی ایس ایس ٹیچرز گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بمبوریت نے ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد علی خان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ کہ انہوں نے ڈی ایس ایس گرلز ہائی سکول بمبوریت کی بندش سے عوامی تشویش سے متعلق وفد کی بات سنی اور فوری طور پر اس کا نہ صرف نوٹس لیا۔ بلکہ سیکرٹری ایجوکیشن سے تیز ترین رابطہ کرتے ہوئے ڈی ایس ایس کو دوبارہ بحال کرکے والدین اور طالبات کو ایک بڑی پریشانی سے نجات دلائی۔ انہوں نیکہا۔ کہ یہ ایک سنجیدہ مسئلہ تھا۔ جس کیلئے بروقت اقدامات نہ کرنے کی صورت میں طالبات کی بہت بڑی تعداد تعلیم سے محروم ہونے کے واضح امکانات تھے۔ کیونکہ ہائر سکینڈری سکول کی موجودہ عمارت تک پیدل پہنچنا طالبات کے بس سے باہر ہے۔ اور طالبات کے والدین بھی اتنی استطاعت نہیں رکھتے۔کہ وہ ایک بچی کے ٹرانسپورٹ پر آٹھ سے دس ہزار روپے ہر مہینہ خرچ کر سکیں۔ انہوں نے کہا۔ کہ ڈی ایس ایس کلاسیں ہائی سکول کی پرانی بلڈنگ میں ہی جاری رہنی چاہئیں۔ کیونکہ یہ وادی بمبوریت کے تمام طالبات کیلئے مرکزی مقام کی حیثیت رکھتی ہے۔ اور طالبات کی رسائی کیلئے آسان ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی۔ کہ ڈپٹی کمشنر لوئر چترال اس قسم کے اجتماعی عوامی مفاد کے کاموں میں آیندہ بھی مقامی نمایندگا ن کی درخواستوں پر توجہ مبذول کرتے رہیں گے۔

chitraltimes kalash and ayun delegation met dc muhammad ali lower chitral


شیئر کریں: