
سٹی پولیس چترال کی کامیاب کارروائی، بدنام زمانہ منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار ،بھاری مقدار میں منشیات برآمد، ملزمان گرفتار
سٹی پولیس چترال کی کامیاب کارروائی، بدنام زمانہ منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار ، 2045 گرام افیون اور1010 گرام سے زیادہ چرس برآمد، ملزمان گرفتار
چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) چترال میں انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخواہ اختر حیات خان , ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ناصر محمود ستی کے احکامات پر ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کا سلسلہ جاری ہے۔
ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل سٹی چترال سجاد حسین کی سربراہی میں ایس۔ایچ۔او تھانہ سٹی چترال ایس آئی بلبل حسن,ایڈیشنل ایس۔ایچ۔اوفضل کریم PASI دیدار علی شاہ PASI نصاب علی اور ٹیم نے دوران ناکہ بندی ڈاٹسن نمبری AE9636 کی تلاشی لینے پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے 2045 گرام افیون برامد ہوا۔
چترال پولیس کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق گاڑی کا ڈرائیور عبدلنواز خان ولد عبدالمنان سکنہ ژیتور گرم چشمہ اور اس کے ساتھ بیٹھا ہوا بدنام زمانہ منشیات فروش شہاب الدین ولد خان سکنہ پرابیگ گرفتار ہے۔ اس کے علاوہ ڈرائیور عبدالنواز خان کے قبضے سے منشیات کے دھندے سے حاصل کردہ رقم مبلغ 51 ھزار روپے بھی برامدہوئے۔
اسی طرح ایس۔ایچ۔او تھانہ سٹی چترال ایس آئی بلبل حسن اور ٹیم نے دوران تلاشی بدنام زمانہ منشیات فروش مجیب الرحمن عرف منتری ولد نور ولی خان سکنہ اورغوچ کے ملکیتی لکڑیوں کے ٹال میں مرغیوں کے لئے بنائے گئے پنجرے میں چھپایا ہوا 1010 گرام چرس برامد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے ، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے