
وزیراعظم محمدشہبازشریف کا وفاقی وزراء کے ساتھ تفصیلی دورہ پشاورپر انتہائی مشکورہوں، گورنر حاجی غلام علی
وزیراعظم محمدشہبازشریف کا وفاقی وزراء کے ساتھ تفصیلی دورہ پشاورپر انتہائی مشکورہوں، گورنر حاجی غلام علی
وزیراعظم کے ساتھ ملاقات میں ضم اضلاع سمیت صوبے میں امن وامان سمیت مالیاتی امور اوردیگر درپیش مسائل پر گفتگوکی
صوبہ کے عوام اور ہرمکتبہ فکر 9 مئی کے سوچ کے خلاف متحدہیں، گورنر حاجی غلام علی
پشاور ( چترال ٹایمز رپورٹ ) گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے یوم تکریم شہداء پاکستان کے موقع پر وزیراعظم پاکستان محمدشہبازشریف، وفاقی وزراء اسحاق ڈار، راناثناء اللہ، احسن اقبال اور مریم اورنگزیب کا تفصیلی دورہ پشاور پرشکریہ ادا کیاہے اورکہاہے کہ وزیراعظم محمدشہبازشریف کے ساتھ ملاقات میں ضم اضلاع سمیت صوبے کے عوام کو درپیش مسائل اور بالخصوص بلدیاتی انتخابات میں منتخب ہونیوالے میئرزاور دیگربلدیاتی نمائندوں کے مسائل پرتبادلہ خیال کیاگیا اور ان کیلئے خصوصی طور پر فنڈجاری کرنے کی اپیل کی گئی۔ انہوں نے کہاکہ 9 مئی ملکی تاریخ کے سیاہ دن کے طور پریاد رکھاجائیگا، صوبہ کے عوام اور ہرمکتبہ فکر 9 مئی کے سوچ کے خلاف متحدہیں۔ صوبے کے عوام ایسی سوچ رکھنے والوں سے لاتعلق ہوچکے ہیں اورخصوصاً ضم اضلاع کے عوام نے قومی اداروں کے خلاف اس مذموم مہم کا بلکل ساتھ نہیں دیا اور کہیں بھی اس قسم کا کوئی احتجاج نہیں ہوا۔ قومی ادارے اور شہداء پاکستان ہمارا فخر ہیں، ضم اضلاع سمیت صوبے کے عوام یہ بھی سمجھ چکے ہیں کہ قومی اداروں کو نقصان پہنچانے والے ملکی ترقی و خوشحالی کے خلاف ہیں۔انہوں نے صوبے میں امن وامان، مالیاتی امور اوردیگر مسائل کے حل میں خصوصی دلچسپی لینے، ریڈیو پاکستان کادورہ کرنے، ملازمین کی حوصلہ افزائی اوران کے مطالبات پورے کرنے پر بھی وزیراعظم محمدشہبازشریف اور وفاقی وزراء کاشکریہ ادا کیا اورانہیں خراج تحسین پیش کیا۔
