Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

 روس سے ایک لاکھ ٹن تیل 10 سے 15 دنوں میں پاکستان پہنچ جائے گا، مصدق ملک

Posted on
شیئر کریں:

 روس سے ایک لاکھ ٹن تیل 10 سے 15 دنوں میں پاکستان پہنچ جائے گا، مصدق ملک

اسلام آباد( چترال ٹایمز رپورٹ )وزیرِ مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ مزید مہنگی بجلی برداشت نہیں کر سکتے، ملک میں فرنس آئل کی کھپت ختم ہو رہی ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ ملکی تیل کی ضروریات کا تقریباً 50 فیصد مقامی ریفائنریز فراہم کرتی ہیں، ملک میں جدید ترین آئل ریفائنری لگانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں تین 4 لاکھ بیرل یومیہ کی ریفائنری لگانا چاہتے ہیں، پاکستان کی پیٹرول اور ڈیزل کی سالانہ ضرورت 20 سے 21 ملین ٹن ہے، 2032 تک ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی سالانہ کھپت 33 ملین ٹن تک پہنچ جائے گی۔مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان نے نئی گرین فیلڈ آئل ریفائننگ پالیسی کی منظوری دے دی ہے جس سے ملک میں سرمایہ کاری آئے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں معاشی ترقی کے لیے انرجی سیکیورٹی ضروری ہے، ان سرمایہ کاروں کو ٹیکس چھوٹ دیں گے۔وزیرِ مملکت نے کہا کہ نئی ریفائنریز خصوصی اقتصادی زون میں لگیں گی، آئل ریفائننگ میں سرمایہ کاروں کو فارن انویسٹمنٹ ایکٹ کے تحت تحفظ فراہم کریں گیمصدق ملک نے کہا کہ ایل پی جی ایئر مکس کی پالیسی لا رہے ہیں، جہاں گیس نہیں وہاں نجی شعبے کے ذریعے ایل پی جی فراہم ہو سکے گی۔مصدق ملک نے بتایا کہ روس سے خام تیل کا جہاز 27-28 مئی کو عمان پہنچ رہا ہے اور پھر عمان سے یہ خام تیل چھوٹے جہازوں کے ذریعے پاکستان پہنچے گا۔انہوں نے کہا کہ جہاز سے 1 لاکھ ٹن تیل 10 سے 15 دنوں میں پاکستان پہنچ جائے گا۔اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ روس کو خام تیل کی ادائیگی کس کرنسی میں ہوگی؟مصدق ملک نے کہا کہ ادائیگی کوئی مسئلہ نہیں، ادائیگی کے تمام مسائل حل ہوچکے ہیں۔

منی لانڈرنگ: نیب نے وزیرِ اعظم کے داماد ہارون یوسف کو بے قصور قرار دیدیا

لاہور(سی ایم لنکس)قومی احتساب بیورو (نیب) نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کے داماد ہارون یوسف کو منی لانڈرنگ کے الزام میں بے قصور قرار دے دیا۔نیب کی جانب سے اس ضمن میں رپورٹ احتساب عدالت میں جمع کرا دی گئی۔لاہور کی احتساب عدالت نے ہارون یوسف کی عبوری ضمانت کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔احتساب عدالت لاہور میں وزیرِ اعظم شہباز شریف سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت ہوئی۔دورانِ سماعت عدالت میں شہباز شریف کے نمائندے نے پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی۔عدالت نے ضمنی رپورٹ کی کاپی ملزمان کو فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔احتساب عدالت کے جج نے قرار دیا کہ آئندہ سماعت پر عدالت ریکارڈ کی بنیاد پر فردِ جرم عائد کرنے کا جائزہ لے گی۔لاہور کی احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت 31 مئی تک ملتوی کر دی۔

پرندہ ٹکرانے سے پی آئی اے کا طیارہ گراؤنڈ، متبادل پرواز 4 بجے روانہ ہو گی

کراچی(چترال ٹایمز رپورٹ )کراچی ایئر پورٹ سے کوئٹہ کے لیے ٹیک آف کرتے ہی پرندہ ٹکرانے سے قومی ایئر لائن پی آئی اے کے طیارے کے انجن کے پنکھے کو شدید نقصان پہنچا جس کے بعد طیارے کو مرمت کے لیے گراؤنڈ کر دیا گیا۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق پرواز پی کے 310 کے لیے متبادل طیارے کا بندوبست کر لیا گیا ہے۔کراچی ایئر پورٹ کے لاؤنج میں موجود مسافروں کو متبادل طیارے کے ذریعے شام 4 بجے کوئٹہ روانہ کر دیا جائے گا۔پی آئی اے کی کوئٹہ کیلئے پرواز اڑان کے فوری بعد کیوں واپس کراچی اتار لی گئی؟ترجمان کے مطابق پرندہ ٹکرانے سے ایئر بس اے 320 طیارے کہ انجن کے پنکھے کے 6 بلیڈ بری طرح متاثر ہوئے۔واضح رہے کہ آج صبح کراچی سے کوئٹہ کے لیے پرواز پی کے 310 نے صبح 8 بج کر 44 منٹ پر ٹیک آف کیا تو طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا۔پرندہ ٹکرانے کی وجہ سے پرواز کو 17 منٹ بعد ہنگامی طور پر کراچی ایئر پورٹ پر واپس اتار لیا گیا تھا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
74858