Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن لویر چترال کے نومنتخب کابینہ کی تقریب حلف وفاداری تقریب

Posted on
شیئر کریں:

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن لویر چترال کے نومنتخب کابینہ کی تقریب حلف وفاداری تقریب

چترال (نمائندہ چترال ٹایمز ) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن لویر چترال کے نومنتخب کابینہ کی تقریب حلف وفاداری بدھ کے روز منعقد ہوئی جس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لویر چترال تنویر اقبال نے نومنتخب کابینہ سے حلف لیا جبکہ ڈپٹی کمشنر لویر چترال محمد علی خان اور ڈی پی او لویر چترال اکرام اللہ خان نے تقریب میں شرکت کی ۔ اپنے خطاب میں ڈپٹی کمشنر نے انصاف کے حصول میں آسانی پیداکرنے اور انصاف کی فراہمی میں بار کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ وہ معاشرے میں انصاف کا ماحول پروان چڑہاسکتے ہیں۔انہوں نے قومی ترقی میں بھی وکلاء برادری کی قربانیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ جب بھی قوم پر کوئی مصیبت آتی ہے تووکلاء پیش پیش رہتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ معاشرے میں وکیل کو عزت واحترام سے دیکھاجاتا ہے۔ ڈی پی او اکرام اللہ خان نے جرائم کی انسداد، مظلوم کی داد رسی، معاشرتی برائیوں کے قلع قمع میں وکلاء کی ذمہ داریوں کو نہایت اہم اورحساس قرار دیتے ہوئے کہاکہ ان کے درست سمت میں قدم اٹھانے سے مظلوم کو انصاف اور ظالم کو اس کے کئے کی سز ا ملتی ہے۔ نومنتخب صدر ساجد اللہ ایڈوکیٹ نے وکلاء برادری کے مسائل بیان کرتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیاکہ ضلعی انتظامیہ ان کے حل میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گی۔

chitraltimes chitral bar association oath talking cermoney4 chitraltimes chitral bar association oath talking cermoney3 chitraltimes chitral bar association oath talking cermoney


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
74816