Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

انتقال پرملال، چترال ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر ضیاء اللہ خان حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگیے

Posted on
شیئر کریں:

انتقال پرملال، چترال ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر ضیاء اللہ خان حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگیے

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز)صدر ڈاکٹر ایسوسی ایشن ضلع اپر اور لویر  چترال و ڈسٹرکٹ کوارڈینٹر نیشنل پروگرام برائے ایل ایچ ڈبلیو  ڈاکٹر ضیاء اللہ خان دیوان بیگی حرکت قلب بند ہونے سے اچانک انتقال کر گئے۔ ڈاکٹر ضیاء جو ڈاکٹر خان کے نام سے مشہور تھے اچانک دل کا دورہ پڑگیا ۔ انہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چترال لائے گیے مگر وہ جانبرد نہ ہوسکے۔

۔ڈاکٹر ضیاء اللہ خان ولد حاجی محمداللہ خان (مرحوم) سابق چیئر مین کے بڑے بیٹے تھے۔ وہ شفیق اللہ خان، رفیع اللہ خان کے بھائی، بشیر احمد اور ریاض احمد کے چچا زاد بھائی تھے۔ مرحوم نہایت ملنسار طبیعت کے مالک اور ہنس مکھ انسان تھے ان کا نماز جنازہ کل بروز جمعرات صبح 11بجے شاہی مسجد چترال میں ادا کی جائے گی۔

دیگرسوگواران میں ۔۔پروفیسر اسرار الدین،حاجی فخر الدین، میجر شمس الدین۔۔ محمد الدین۔۔شہزادہ ضیا الدین،شہزادہ ریاض الدین،حاجی گل ناصر،نعیم الدین،شہزادہ سیف علی ودیگر شامل ہیں


شیئر کریں: