Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

شیریں مزاری اور فیاض الحسن چوہان کی پی ٹی آئی سے کنارہ کشی،، لوگ پارٹی چھوڑ نہیں رہے، زبردستی چھڑوائی جا رہی ہے: عمران خان

شیئر کریں:

شیریں مزاری اور فیاض الحسن چوہان کی پی ٹی آئی سے کنارہ کشی،شرین مزاری کا سیاست بھی چھوڑنے کا اعلان،

لوگ پارٹی چھوڑ نہیں رہے، زبردستی چھڑوائی جا رہی ہے: عمران خان

اسلام آباد(چترال ٹایمز رپورٹ)سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے نا صرف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بلکہ سیاست چھوڑنے کا بھی اعلان کردیا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ وہ 9 اور 10 مئی کے واقعات کی مذمت کرتی ہیں جس کا انہوں نے حلف نامہ بھی جمع کروایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی اداروں پر حملوں کی مذمت کرنی چاہیے اور میں کرتی بھی ہوں۔ شریں مزاری کا کہنا تھا کہ مجھے اور میری بچی ایمان کو جس آزمائش سے گزرنا پڑا اسے دیکھتے ہوئے میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں سیاست چھوڑ رہی ہوں۔انہوں نے کہا کہ وہ اب پاکستان تحریک انصاف کا حصہ نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی صحت، بچے اور والدہ ان کی ترجیح ہیں، جبکہ اس کے علاوہ اور کوئی چیز ان کے لیے اہم نہیں۔شیریں مزاری نے یہ کہتے ہوئے پریس کانفرنس کا اختتام کردیا کہ ان کی طبیعت بہتر نہیں لگ رہی۔ سابق وفاقی وزیر اپنا اعلان کرنے کے بعد میڈیا نمائندوں کے سوالات کے جوابات دیے بغیر روانہ ہوگئیں۔اس سے قبل پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما جلیل شرقپوری نے بھی پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ دیا۔اس حوالے سے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے ساتھ ہوں، پی ٹی آئی کی پالیسیوں کی وجہ سے اس کاحصہ نہیں رہ سکتا۔جلیل شرقپوری کا کہنا ہے کہ تحریکِ انصاف کی اپنی نالائقی تھی کہ دوستوں کو مطمئن نہیں رکھ سکے۔

 

پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان کو ڈسٹرکٹ جیل جہلم سے رہا کردیا گیا، پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

جہلم(سی ایم لنکس)تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان کو ڈسٹرکٹ جیل جہلم سے رہا کردیا گیا۔جیل ذرائع کے مطابق عدالتی احکامات موصول ہونے کے بعد فیاض چوہان کو رہا کیا گیا۔فیاض چوہان کو گرفتاری کے بعد اڈیالہ جیل سے جہلم جیل منتقل کردیا گیا تھا۔گزشتہ روز عدالت نے فیاض الحسن چوہان کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔واضح رہے کہ راولپنڈی پولیس نے 15 مئی کو فیاض الحسن چوہان کو مری روڈ لیاقت باغ سے گرفتار کیا تھا۔جیل سے رہایی کے بعد فیاض الحسن چوہان نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہویے پی ٹی آیی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

 

لوگ پارٹی چھوڑ نہیں رہے، زبردستی چھڑوائی جا رہی ہے: عمران خان

اسلام آباد( چترال ٹایمزرپوٹ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی چھوڑنے والوں سے متعلق سوال پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ آپ کی جماعت میں سے مسرت چیمہ اور جمشید چیمہ پارٹی چھور کر جا رہے ہیں، جس پر عمران خان نے کہا کہ یہ پارٹی چھوڑ کر نہیں جا رہے، ان سے زبردستی پارٹی چھڑوائی جا رہی ہے۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس طرح کبھی پارٹیاں ختم نہیں ہوتیں، پارٹی اس طرح ختم ہوتی ہے جیسے پی ڈی ایم ختم ہو رہی ہے۔ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ مجھے اپنی پارٹی کی خواتین کی گرفتاری کا سب سے زیادہ دکھ ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
74795