Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

جامعہ چترال کے طلباء وطالبات کے لیے سی ایس ایس اور پی ایم ایس کی تیاری کے سیشن کا انعقاد

Posted on
شیئر کریں:

جامعہ چترال کے طلباء وطالبات کے لیے سی ایس ایس اور پی ایم ایس کی تیاری کے سیشن کا انعقاد

چترال ( چترال ٹایمز رپورٹ ) ینگ پیس اینڈ ڈویلپمنٹ کور، یونیورسٹی آف چترال نے ڈسٹرکٹ یوتھ آفس چترال کے تعاون سے یونیورسٹی آف چترال کے طلباء وطالبات کے لیے سی ایس ایس اور پی ایم ایس کی تیاری کے سیشن کا انعقاد کیا۔ پروگرام کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد علی خان تھے۔ لوئر چترال کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اکرام اللہ خان، اسسٹنٹ کمشنرچترال عاطف جالب اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چترال عدنان حیدر ملوکی نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔ اس سیمینار کا مقصد ان طلباء کو رہنمائی فراہم کرنا تھا جو سی ایس ایس اور پی ایم ایس کے امتحانات میں شرکت کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

سیشن کی نظامت وائی پی ڈی سی کے صدر جمشید احمد نے کی۔ YPDC کی نائب صدر مس صباحت رحیم بیگ نے پروگرام کے بارے میں سامعین کے ساتھ اپنی رائے کا اظہار کیا۔

سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے تینوں افسران نے طلباء کیساتھ اپنے زمانہ طالبعلمی کے مختلف پہلووں کو شیئر کیا اور طلباء کو اپنی پڑھائی پر خصوصی توجہ دینے کی تلقین کی تاکہ طلباء آگے جاکر ملک کا ذمہ دار شہری بن سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ ہمارا مستقبل ہیں آپ ہی نے آگے جاکر ملک و قوم کی بھاگ دوڑ سنبھالنی ہے۔

چترال کے نوجوان انتہائی قابل ہے انھوں نے زندگی کے ہر شعبے میں اپنا نام پیدا کیا ہے۔ہر سال مقابلے کے امتحانات میں چترال سے تعلق رکھنے والے امیدوار کامیاب ہوتے ہیں۔

ڈی۔پی۔او لوئر چترال کا کہنا تھا کہ معاشرے کا ذمہ دار شہری بننے کیلئے آپ کو اپنی تمام تر توانائیاں پڑھائی پر مرکوز کرنی چاہیئے۔ مختلف شعبے آپ کے منتظر ہیں۔ انہوں نے سی۔ایس۔ایس اور پی۔ایم۔ایس کے حوالے سے بھی طلباء کو مفید معلومات فراہم کی۔

ڈی پی او لوئر چترال نے مزید کہا کہ نوجوانوں ہی نے قوم کو لیڈ کرنا ہے۔ لہذا غلط محفلوں، منشیات و دیگر غیر ضروری سرگرمیوں سے دور رہ کر ایک ذمہ دار شہری بنے۔

chitraltimes university of chitral session on css pms 4 chitraltimes university of chitral session on css pms 3

chitraltimes university of chitral session on css pms 1

chitraltimes university of chitral session on css pms 5chitraltimes university of chitral session on css pms 7


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
74768