
موبی لنک بینک اور ہاشو فاؤنڈیشن کا چھوٹے و درمیانی کاروبار کی مالیاتی شمولیت کے اقدامات آگے بڑھانے کے لئے اشتراک
موبی لنک بینک اور ہاشو فاؤنڈیشن کا چھوٹے و درمیانی کاروبار کی مالیاتی شمولیت کے اقدامات آگے بڑھانے کے لئے اشتراک
موبی لنک بینک کے پریذیڈنٹ اور سی ای او غضنفر عظام اور ایچ ایف کی سی ای او اور ہاشو گروپ کی چیف سسٹین ایبلٹی آفیسر (سی ایس او) عائشہ خان نے دونوں اداروں کے سینئر حکام کی موجودگی میں اس معاہدے پر دستخط کئے۔ ایک جامع بینکاری کے فروغ پر خصوصی توجہ دینے کے ساتھ یہ شراکت داری ڈیجیٹل شمولیت کی صلاحیت کو بروئے کار لاتی ہے اور کاروباری افراد کو ضروری مالیاتی مصنوعات اور سہولیات کی وسیع رینج تک رسائی فراہم کرے گی۔ اس معاہدے کے تحت ایچ ایف سے مستفید خواتین کو بینک کی ‘بنت حوا ‘(Bint-e-Hawwa)پروڈکٹ بھی حاصل ہوسکے گی۔
معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے موبی لنک بینک کے صدر اور سی ای او غضنفر عظام نے کہا، ”موبی لنک بینک کی ایچ ایف کے ساتھ شراکت داری کاروباری تبدیلی کے لئے ایک طاقتور محرک ہے کیونکہ یہ خواتین کی زیر قیادت چھوٹے و درمیانی کاروبار کی ترقی کو فروغ دیتی ہے، جس سے بااختیار، خوشحال اور پہلے سے بہتر مساوی مالیاتی منظر نامے کے حالات پیدا ہوتے ہیں۔ ہم مطلوبہ صلاحیتوں میں اضافے کے اقدامات اور نیٹ ورکنگ کے مواقع کی فراہمی کے ذریعے فعال انداز سے ان کاروباری اداروں کی ترقی، صنفی فرق میں کمی اور ایک جامع معیشت کی تعمیر کے لئے سرگرم ہیں جس سے تمام افراد کو فائدہ پہنچے گا۔
ہاشو فاؤنڈیشن نے کاروباری تربیتی مرکز و انکیوبیشن سینٹر (ای ٹی ایچ آئی سی) جیسے اہم پروگرامز کے ذریعے 30 لاکھ افراد کی زندگیوں پر مثبت اثرات مرتب کئے ہیں اور بی بی سی گلوبل چیلنج ایوارڈ، کلنٹن گلوبل اقدام ایوارڈ اور گلگت بلتستان میں شہد کی فارمنگ و مقامی پھل کی پیداوار میں اضافے کے ذریعے خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے انٹرنیشنل فورم (آئی ایف) سوشل امپیکٹ پرائز سمیت متعدد اعزازات اپنے نام کئے ہیں۔ آئی ایف نے پائیدار، جدید اور مضبوط ٹاؤن شپ (اسمارٹ) ولیج پروجیکٹ میں کچرے کے بدلے رقم کے حصول سے متعلق کاروباری خواتین کو بھی تربیت دی ہے۔ گزشتہ سال کے دوران ایچ ایف نے مختلف اداروں کے تعاون کے ساتھ 12 ہزار سے زائد خواتین اور مردوں کی کاروباری صلاحیتوں میں اضافہ اور سرمایہ کاروں و مالیاتی خدمات تک رسائی کو آسان بنا کر انہیں بااختیار بنایا ہے۔
موبی لنک بینک کے فلیگ شپ پروگرام،ویمن انسپریشنل نیٹ ورک (WIN) پروگرام سے ہم آہنگی کے ساتھ یہ شراکت داری کثیر الجہتی طریقہ کار اختیار کرتے ہوئے مالی شمولیت کے مابین صنفی فرق کو کم سے کم کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ اس اشتراک کے تحت صلاحیتوں میں اضافے کے مشترکہ پروگرامز کے ذریعے موبی لنک بینک اور ایچ ایف نئے مواقع کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ کاروباری منصوبوں میں بڑی تبدیلی لانے کے سلسلے میں مشترکہ تقریبات کی میزبانی کریں گے۔ خواتین اور چھوٹے و درمیانی کاروبار کو بااختیار بنانے کے مشترکہ وژن کے ساتھ یہ دونوں ادارے مشترکہ صلاحیتیں پیدا کرنے کے لئے پرعزم ہیں جن کی بدولت چھوٹے و درمیانی کاروبار کی ترقی کو یقینی بنایا جائے گا۔
